جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ریڈونی علاقے میں فورسز اور جنگجوﺅ ں کے دوران ایک مسلح تصادم م آرائی میں ایک 2مقامی ٹی آر ایف جنگجوﺅں جاں بحق ہوئے ہیں ۔جبکہ اس تصادم آرائی میں ایک مکان بھی مکمل طور تباہ ہوا ہے جبکہ پولیس نے مارے گئے جنگجوﺅں کے قبضے سے اسلحہ اوردیگرگولی بارود برآمد نے کا دعویٰ کیا ہے۔جنوبی ضلع کولگام کے ریڈونی بالا گاوں میں جنگجووں اور سیکورٹی فورسز کے مابین شبانہ تصادم دو جنگجو مارے گئے۔ پولیس بدھ کی رات دیر گئے بتایا تھا کہ شام دیر گئے کو سیکورٹی فورسز نے گاﺅں میں جنگجوﺅں کی موجود گی کے حوالے سے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ضلع کولگام کے ریڈونی بالا علاقے کوفوج پولیس اور سی آر پی ایف نے محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا‘۔انہوں نے کہا کہ جون ہی حفاظتی عملے نے مشتبہ مقام کی طرف پیش قدمی شروع کی تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔پولیس ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ا±نہوں نے بتایا کہ جنگجووں کو سرینڈر کرنے کا بھر پور موقع فراہم کیا گیا تاہم وہ لڑنے پر بضد تھے۔اس دوران یہاں طرفین کے درمیان رات گئے تک یہ تصادم آرائی جاری رہی ہے جس کے نتیجے میں دو مقامی جنگجوﺅں جاں بحق ہوئے ہیں جس دوران پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لیا ۔پولیس نے جمعرات کو بتایاضلع کولگام پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کولگام انکاو¿نٹر میں کالعدم جنگجو تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ ’سی‘ زمرے کے دو مقامی جنگجو مارے گئے۔انہوں نے مہلوک جنگجوو¿ں کی شناخت عامر بشیر ڈار عرف دانش ساکن کجر یاری پورہ اور عادل یوسف شان ساکن سرسانو کولگام کے بطور کی ہے۔ان مزید کہنا تھا کہ مہلوکین کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ کچھ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا ہے۔واضح رہے سرینگر کے زیون علاقے میں گزشتہ روز پولیس بس پر حملے جس میں3اہلکار جاں بحق ہوئے کے بعد جنوبی کشمیر میں جنگجو مکالف آپریشنوں میں تیزی لائی گئی ہے جس دوران یہاں دو انکونٹر ہوئے جن میں ایک حزب کمانڈر سمیت3جنگجو مارے گئے ہیں ۔ جبکہ شمال و جنوبی میں آپریشنوں میں تیزی لائی گئی ہے ۔