سرینگرایس این ایس 26 نومبرجموں صوبے کے ضلع پونچھ میں جمعہ کو اس وقت ایک دلدوز سڑک حادثہ پیش آیا جب ایک کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور موقعے پرہی دم توڑ بیٹھا ۔ایس این ایس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب آشیش کھجوریہ ولد سیتش کمار ساکن منگنار حویلی پونچھ اپنی گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK12B-066جس کو وہ چلا رہا تھا ،اچھڑکے مقام پر بی ایس ایف کیمپ کے نزدیک گاڑی پر سے اپنا کنٹرول کھو بیٹھا اور ایک بڑے حادثے کا شکار ہوکر موقعے پر ہی لقمہ اجل بنا۔ایس این ایس کو پولیس ذرائع کے حوالے سے ملی تفصیلات کے مطابق پولیس نے مذکورہ شخص کی موقعے پرہی ہوئی موت کی تصدیق کرتے ہوئے اس حوالے سے ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔