وسیع علاقہ محاصرے میں ، گھر گھر تلاشی مہم جاری
وسطی ضلع بڈگام کے کھندورہ بیروہ علاقے میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کاماحول پھیل گیا جب عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس وفورسز نے علاقے کا محاصرہ کیااورگھر گھرتلاشی کارروائی کی جوکئی گھنٹوں تک جاری رہی تا ہم اس دوران عسکریت پسندوں اور پولیس وفورسز کے مابین آمناسامنا نہیںہوا ۔ نمائندے کے مطابق کھندورہ بیروہ میں اس وقت خوف ودہشت پھیل گیا جب پولیس وفورسز کی ایک باری جمعیت نے اچانک علاقے کامحاصرہ کیاداخلی اور خارجی راستے سیل کرتے ہوئے گھرگھر تلاشی کارروائی شروع کی ۔پولیس وفورسزکی جانب سے مکینوں کے شناختی کارڈ چک کئے جارہے تھے۔ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی ان تلاشی کارروائیو ںکے دوران عسکریت پسندوں اور پولیس وفورسز کے مابین کو ئی آمنا سامنا نہیں ہوا اور نہ ہی علاقے سے کوئی قا بل اعتراض شئے بر آمدہوئی۔ پولیس وفورسزکواطلاع ملی تھی کہ علاقے میں عسکریت پسند موجود ہے جس کے بعد علاقے کامحاصرہ کیاگیااور تلاشی کارروائیاں عمل میںلائی گئی ۔تاہم آخری اطلاع ملنے تک علاقے کا محاصرہ جای تھا اور کہیں پر فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین تصادم کی کوئی خبر نہیں ہے ۔













