واشنگٹن/ ایجنسیز/ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباءکی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، جس کی تباہ کاریاں کم ہو گئی ہیں، تاہم اس کے مریضوں اور اموات میں اب بھی اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 25 کروڑ 97 لاکھ 88 ہزار 320 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 51 لاکھ 93 ہزار 494 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 96 لاکھ 67 ہزار 292 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 82 ہزار 349 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 23 کروڑ 49 لاکھ 27 ہزار 534 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 7 لاکھ 98 ہزار 245 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 89 لاکھ 72 ہزار 550 ہو چکی ہے۔ 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 66 ہزار 980 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 45 لاکھ 44 ہزار 882 مریض سامنے آ چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 6 لاکھ 13 ہزار 416 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 20 لاکھ 43 ہزار 417 ہو گئی۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 44 ہزار 286 ہو گئی
جبکہ کیسز کی تعداد 99 لاکھ 74 ہزار 843 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 لاکھ 67 ہزار 819 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 94 لاکھ 34 ہزار 393 ہو چکی ہے۔ ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 75 ہزار 618 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 86 لاکھ 52 ہزار 172 ہو چکے ہیں۔ ایران میں کورونا وائرس سے ک±ل اموات کی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار 280 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 60 لاکھ 92 ہزار 822 ہو گئے۔ سعودی عرب اسی فہرست میں 59 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 828 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 590 تک جا پہنچی ہے۔















