Daily Aftab
19 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ’رابطہ آفس‘ میں متعدد عوامی وفود سے ملاقات کی

by Online Desk
16 مئی 2025
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

کہا،ہم عوامی مسائل کے مخلصانہ اور فوری حل کیلئے پُرعزم ہیں
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج سری نگر میں ’رابطہ آفس‘ میں مختلف عوامی وفود، نمائندوں اور اَفراد سے ملاقات کی اور اُن کے شکایات اورمسائل سنے۔اِس پروگرام میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے متعدد وفود نے شرکت کی اور وزیر اعلیٰ کی توجہ اہم عوامی مسائل کی طرف مبذول کی۔اِس موقعہ پر وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصراسلم وانی بھی موجود تھے۔متعدد وفود میں سدر کورٹ پائین اَجس علاقہ بانڈی پورہ کے باشندوںکے ایک وفد نے وزیر اعلیٰ سے ولر جھیل سے متعلق ترقیاتی کاموں کے متاثرین کو اراضی کے معاوضے کی جلد ا دائیگی کی درخواست کی۔ایک اور وفد نے درجہ چہارم کے اَسامیوں کے لئے روکی گئی سفارشات کے اجرأمیں تاخیر کا معاملہ اُٹھایا اور وزیراعلیٰ سے فوری اَزالے کی اپیل کی۔محکمہ صحت و طبی تعلیم کے جونیئر اینستھیزیا اسسٹنٹوں کے وفد نے طویل عرصے سے زیراِلتوا ٔتقرری عمل کو حتمی شکل دینے کا مطالبہ کیا۔سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر میں سکول آف بزنس کے ڈین اور ہیڈ پروفیسر فیاض احمد نیکہ نے ایک اہم تعلیمی گفتگو میں این آر ایل ایم اور یو اِی اِی ڈی پروگراموں پر ایک تحقیقی مطالعہ کے کلیدی نتائج پیش کئے جن میں گاندربل میں خواتین کو بااِختیار بنانے اور روزگار پیدا کرنے میںاُن کے کردار کو اُجاگر کیا گیا۔حبہ کدل گنپت یار سے’ جہلم ریور سائیڈ ہاؤس ری ہیبلی ٹیشن یونین‘ نے دریائے جہلم کے کنارے بے گھر ہوئے بے زمین کنبوں کی مستقل بحالی کے لئے رکھہ اَرتھ میں زمین اَلاٹ کرنے کے لئے ایک یادداشت پیش کی۔اِسی طرح مقامی یوتھ کوآرڈی نیشن کمیٹی چھتہ بل کے ایک وفد نے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اَپنے علاقے میں کھیل میدان کی تعمیر کی درخواست کی۔سنگرمال ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد نے سنگرمال شاپنگ کمپلیکس میں تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کا مطالبہ کیا۔پرائیویٹ اینڈ کوآپریٹیو کیروسین آئیل ڈیلروں کے نمائندوں نے اس کے صدر کی قیادت میں وزیر اعلیٰ سے تیل خاکی سپلائی بالخصوص باغبانی اور بجلی سے چلنے والی مشینری چلانے والے کسانوں کے لئے بحال کرنے کی اپیل کی۔مکینیکل اِنجینئرنگ گریجویٹوں اور اِنجینئروں نے یقینی کیریئر کی ترقی کی ضرورت کو اُجاگر کیا۔ٹیمپو ٹریولرز ایسوسی ایشن سری نگر نے ٹرانسپورٹ آپریٹرز پر جاری مالی دباؤ کے پیش نظر گاڑیوں کی اِی ایم آئی اَدائیگی میں عارضی چھوٹ کی درخواست کی۔نیو یارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر ایسوسی ایشن اور ورلڈ ٹریڈ سینٹر اِنڈیا کی پرنسپل ایڈوائزر محترمہ خیر النساء نے جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع پر ایک اعلیٰ سطحی گفتگو کی اور خطے میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے قیام کی تجویز پیش کی۔ماہرین تعلیم پروفیسر حنیف اور پروفیسر طلعت نے اِسلامیہ کالج کی این اے اے سی منظوری سے متعلق امور اور تعلیمی اِداروں کے معیار کو مضبوط کرنے کے لئے حکومت سے تعاون طلب کی۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے تمام وفود کو بغور سنا اور اُن کے مسائل و مطالبات پر ہمدردانہ غور و خوض کرنے کا یقین دِلایا۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

اسی بارے میں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
دفعہ370اور 35اے کی واپسی کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیار
تازہ ترین خبریں

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

17 اکتوبر 2026
سرینگر تیز اب حملہ ، پولیس نے ایک ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کی
تازہ ترین خبریں

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

17 اکتوبر 2026
2دن بعددریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشانات سے نیچے وولر جھیل پھول گئی،حفاظتی اقدامات شروع
تازہ ترین خبریں

آئندہ کچھ دنوں تک خشک موسمی صورتحال کی پیشگوئی

17 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں آئی ٹی آئیز کی جدید کاری کیلئے 475.41 کروڑ روپے منظور

17 اکتوبر 2026
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
جموں و کشمیر

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

16 اکتوبر 2026
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

16 اکتوبر 2026
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
تازہ ترین خبریں

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

15 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

15 اکتوبر 2026
Next Post
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )

آبی ذخائر کو بچانے کےلئے اقدامات ناگزیر

اہم خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ’رابطہ آفس‘ میں متعدد عوامی وفود سے ملاقات کی
تازہ ترین خبریں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ’رابطہ آفس‘ میں متعدد عوامی وفود سے ملاقات کی

16 مئی 2025
بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(کشمیری نوجوانوں کا مستقبل اور نئی صنعتی پالیسی)

12 جنوری 2024
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d