Daily Aftab
29 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

آبی ذخائر کو بچانے کےلئے اقدامات ناگزیر

by Online Desk
17 مئی 2025
A A
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

وادی بھر میں قدرتی آبی ذخائیر جس تیز رفتار سے سکٹر تے جارہے ہیں اس پر ماہرین ارضیات نے پہلے ہی تشویش ظاہر کی ہے اور اب یہ بھی کہا ہے کہ اگر ان آبی ذخائیر کے سکڑنے کی رفتار یہی رہی تو اگلے دس برسوں میں وادی میں صرف چند ہی آبی ذخائیر موجود رہینگے ۔اس کی کئی وجوہات ہیں اور سب سے بڑی وجہ پولیوشن اور دوسری وجہ آبی زمین پر ناجائیز قبضہ اور ان پر ڈھانچوں کی غیر قانونی تعمیر ۔وادی منفرد اور دلکش جھرنوں ،ندی نالوں اور ان کے بلوریں پانیوں کے لئے پوری دنیا میں اپنا ثانی نہیں رکھتی ہے ۔لیکن ان دلکش جھرنوں اور میٹھے پانی کے چشموں اور ندی نالوں کی ہم حفاظت نہیں کرسکے ہیں ۔اس بارے میں ایک چھوٹی سی مثال دی جاسکتی ہے ۔شہر کے علاوہ قصبہ جات اور مختلف دیہات میں بڑی تعداد میں لوگوں نے آبی ذخائیر پر ناجائیز قبضہ کرکے وہاں رہایشی یا کاروباری ڈھانچوں کے علاوہ کچن اور گاﺅخانے تعمیر کئے ہیں ۔یہ بھی مشاہدے میں آیا ہے کہ بیشتر گھرانوں نے ان ہی آبی ذخائیر کے کناروں پر بیت الخلا ءاور غسل خانے تعمیر کئے ہیں ان سے نکلنے والی گندگی ،غلاظت اور انسانی فضلہ سیدھے ان آبی ذخائیر میں مل کر ان کے پانیوں کو ناقابل استعمال بنا رہے ہیں ۔قارئین خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کیا اس طرح کے آبی ذخائیر کے پانی کو استعمال کیا جاسکتاہے ؟یہ پانی تو گندگی اور غلاظت سے پُر ہوتاہے بعض گاﺅں والے اب بھی کپڑے دھونے ،برتن صاف کرنے اور مویشیوں کو نہلانے کے لئے ان ہی آبی ذخائیر کے پانی کو استعمال میں لاتے ہیں ۔جو لوگ اس طرح کا آلودہ پانی استعمال کرتے ہیں نتیجے کے بطور ان کے بچے اور بڑے دونوں ایسی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں جو بعد میں جان لیوا ثابت ہورہی ہیں ۔خاص طور پر ساوتھ میں اکثر و بیشتر لوگ ان ہی آبی ذخائیر کا پانی استعمال کرتے ہیں ۔آج کل کئی ایک دیہات میں بچے آلودہ پانی استعمال کرنے سے دست ،قے اور بدہضمی وغیرہ میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔ان کے والدین از خود اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ ان کے بچے آلودہ پانی پینے سے بیمار پڑ گئے ہیں ۔ادھر ڈاکٹروں کا بھی کہناہے کہ آلودہ پانی پینے سے بچوں کی حالت غیر
ہوگئی ہے ۔ولر لیک کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ایشیا کی اس بڑی جھیل کا پانی جو کبھی بلوریں تھا اس قدر آلودہ ہوگیا ہے کہ لوگ اس میں ہاتھ ڈالنا تک گوارا نہیں کرتے ہیں ۔اسی طرح شہر میں ژونغھ کوہل کی حالت اس قدر خراب ہوکر ر گئی ہے کہ اب یہ گندے اور گدلے پانی کا نالہ بن کر رہ گیا ہے سیاح کبھی اس نالے سے کشتیوں میں بیٹھ کر جہلم کی سیر کیا کرتے تھے لیکن اب ایک بھی کشتی اس نالے سے نہیں گذرتی ہے ۔اسی طرح خوشحال سر کے ارد گرد تو ناجائیز قبضے کے الزمات عاید کئے جارہے ہیں جس سے یہ سر انتہائی حد تک سکڑ کر رہ گیا ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے سرکاری زمین پر ناجائیز قبضہ کیا ہوا ہے تو اس سے یہ قبضہ چھڑوا کیوں نہیں کیا جارہا ہے ۔گذشتہ برس دعوی کیا گیا کہ ا س نالے کی صفائی کی گئی ہے لیکن اس کی حالت پھر سے بگڑ کر رہ گئی ہے ۔ اسی طرح براری نمبل کا بھی ایسا ہی حال ہے ۔اگر حکومت اس پر پھر سے توجہ نہیں دے گی تو واقعی اگلے دس برسوں میں پچاس فی صد آبی ذخائیر کا خاتمہ یقینی ہوگا۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
طاقت کا کوئی عدم توازن پیدا نہیں ہونے دیا جائے گا

کوئی بھی تجارتی معاہدہ باہمی طور پر فائدہ مند ہونا چاہئے۔  جئے شنکر

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

آبی ذخائر کو بچانے کےلئے اقدامات ناگزیر

17 مئی 2025
جنک فوڈ اور سمارٹ فون بچوں کی صحت کےلئے خطرہ
ادارتی

(ملاوٹ کرنے والوں کیلئے کڑی سزا کی تجویز )

11 جولائی 2024
ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف
تازہ ترین خبریں

ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف

07 جنوری 2023
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
جموں و کشمیر

گاندربل میں دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ مادہ برآمد

01 نومبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d