Daily Aftab
19 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

شیلندر کمار نے پونچھ میں گولہ باری کے متاثرین سے ملاقات کی

by Online Desk
16 مئی 2025
A A
Oplus_131072

Oplus_131072

0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

پرنسپل سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار شیلندر کمار نے آج ضلع پونچھ کا دورہ کیا تاکہ حالیہ سرحد پار گولہ باری سے متاثرہ کنبوں کے اَفراد سے ملاقات کرسکیں اور متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لے سکیں۔اُنہوںنے متاثرہ دیہات کا دورہ کیا اور ذاتی طور پر ان کنبوں کے اَفراد سے ملاقات کی جو گولہ باری سے متاثر ہوئے ہیں۔ اُنہوں نے ان سے اِظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دِلایا اور ضلعی اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ عوامی مفاد پر مبنی متحرک حکمت عملی اَپنائیں تاکہ ریلیف اور بحالی کا عمل مؤثر طریقے سے انجام دیا جا سکے۔پرنسپل سیکرٹری دورے کے دوران منکوٹ گئے جہاں اُنہوں نے گولہ باری کے واقعہ میں جاں بحق ہوئی خاتون کے سوگوار اہل خانہ سے ملاقات کی۔اُنہوں نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ کنبوں کے اَفراد کے ساتھ کھڑے ہونے کے اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے ڈِسٹرکٹ پولیس لائنز پونچھ (ڈِی پی ایل) کا بھی دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں گولہ باری سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا اور پولیس اَفسران سے بات چیت کی۔ اُنہوں نے مشکل حالات میں اَمن و امان برقرار رکھنے کے لئے پولیس کی لگن اور خدمات کو سراہا۔پرنسپل سیکرٹری شیلندر کمار کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ وِکاس کنڈل بھی تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے پرنسپل سیکرٹری کو متاثرہ علاقوں میں جاری ریلیف اور بحالی کے کاموں سے متعلق بریف کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے بتایا کہ بجلی اور واٹر سپلائی مکمل طور پر بحال ہو چکی ہے، ہسپتال معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں اور تمام بنیادی سہولیات دستیاب ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ وِکاس کنڈل نے مزید بتایا کہ گاؤں کی سطح پر جائزہ کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں جو زمین پر سرگرم عمل ہیں اور نقصانات کی نشاندہی اور دستاویزات کا کام انجام دے رہی ہیں۔ ضلعی اِنتظامیہ نے متاثرہ لوگوں کی سہولیت کے لئے ’’ رپورٹ ٹو سپورٹ‘‘ کے عنوان سے ایک اقدام بھی شروع کیا ہے جس کے تحت تحصیل وار واٹس ایپ نمبرات جاری کئے گئے ہیں تاکہ شہری آسانی سے نقصانات کی اطلاع دے سکیں یا مدد حاصل کر سکیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ضلعی اِنتظامیہ کے فوری اور مربوط ردِّعمل کو سراہا اور زور دیا کہ ریلیف اَقدامات کو مؤثر اور عوامی مفاد پر مبنی طریقے سے جاری رکھا جائے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

اسی بارے میں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
دفعہ370اور 35اے کی واپسی کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیار
تازہ ترین خبریں

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

17 اکتوبر 2026
سرینگر تیز اب حملہ ، پولیس نے ایک ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کی
تازہ ترین خبریں

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

17 اکتوبر 2026
2دن بعددریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشانات سے نیچے وولر جھیل پھول گئی،حفاظتی اقدامات شروع
تازہ ترین خبریں

آئندہ کچھ دنوں تک خشک موسمی صورتحال کی پیشگوئی

17 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں آئی ٹی آئیز کی جدید کاری کیلئے 475.41 کروڑ روپے منظور

17 اکتوبر 2026
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
جموں و کشمیر

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

16 اکتوبر 2026
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

16 اکتوبر 2026
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
تازہ ترین خبریں

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

15 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

15 اکتوبر 2026
Next Post
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ’رابطہ آفس‘ میں متعدد عوامی وفود سے ملاقات کی

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ’رابطہ آفس‘ میں متعدد عوامی وفود سے ملاقات کی

اہم خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

شیلندر کمار نے پونچھ میں گولہ باری کے متاثرین سے ملاقات کی
تازہ ترین خبریں

شیلندر کمار نے پونچھ میں گولہ باری کے متاثرین سے ملاقات کی

16 مئی 2025
بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
 مرکزی وزیر پیوش گوئل  نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کریں گے 13 ویں ہندوستان۔امریکہ تجارتی پالیسی فورم میں شرکت  کریں گے
تازہ ترین خبریں

پی ایم گتی شکتی کو علاقائی ترقیاتی طریقہ کار کے ساتھ مؤثر طور پر نافذ کیا جانا چاہئے۔پیوش گوئل

15 جون 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d