Daily Aftab
25 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

پہلگام حملہ: وزیراعظم کی صدارت میں سی سی ایس اجلاس مکمل

by Online Desk
30 اپریل 2025
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال اور کئی فیصلوںکو ہر جھنڈی
سرینگر//پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد وزیراعظم کی صدارت میں سی سی ایس اجلاس ہوا۔ دوپہر 3 بجے ممکنہ طور پر اہم فیصلوں کا اعلان ہوگا۔ پاکستان کے خلاف سخت اقدامات پر غور جاری ہے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو ان کی رہائش گاہ پر ہونے والا سکیورٹی سے متعلق کابینہ کمیٹی (سی سی ایس) کا اہم اجلاس ختم ہو گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، اس اجلاس کے بعد سہر پہر 3 بجے ایک پریس کانفرنس کی جائے گی، جس میں سی سی ایس اجلاس میں لیے گئے ممکنہ بڑے فیصلوں کا اعلان متوقع ہے۔یہ اجلاس 22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام علاقے میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد بلایا گیا تھا، جس میں 26 افراد جان سے گئے تھے۔ اجلاس کا مقصد موجودہ سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لینا اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کرنا تھا۔ سی سی ایس، جو کہ قومی سلامتی سے متعلق فیصلوں کی اعلیٰ ترین باڈی ہے، کی یہ دوسری میٹنگ وزیراعظم کی رہائش گاہ پر بلائی گئی تھی۔اجلاس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے شرکت کی۔ سی سی ایس اجلاس کے بعد کابینہ کی سیاسی امور کی کمیٹی (سی سی پی اے) اور اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) کے اجلاس بھی منعقد ہوئے۔ذرائع کے مطابق، اجلاس میں پہلگام حملے کا سخت نوٹس لیا گیا اور ممکنہ طور پر پاکستان کے خلاف سخت اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ہندوستان، پہلگام حملے کے تناظر میں پاکستان کے خلاف مزید جارحانہ اقدامات اٹھا سکتا ہے۔ اس سے پہلے 23 اپریل کو ہونے والی سی سی ایس میٹنگ میں بھی حملے کی شدید مذمت کی گئی تھی اور ملک بھر میں سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق، وزیراعظم کی صدارت میں ہوئی گزشتہ سی سی ایس میٹنگ میں پاکستان کے خلاف کئی اہم اقدامات کا فیصلہ کیا گیا تھا جن میں سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا، اٹاری بارڈر کو بند کرنا، پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنا، ان کے یوٹیوب چینل اور سوشل میڈیا ہینڈلز پر پابندی عائد کرنا شامل تھا۔ ساتھ ہی پاکستانی شہریوں کو اپنے وطن واپس جانے کی ہدایت بھی دی گئی تھی۔اس بات کا امکان ہے کہ سی سی ایس اجلاس میں فوجی آپشنز پر بھی سنجیدگی سے غور کیا گیا ہو تاکہ پہلگام حملے کا مو¿ثر جواب دیا جا سکے۔ بھارتی حکومت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ یہ اجلاس اس لیے بھی اہمیت رکھتا ہے کہ گزشتہ ہفتے کوئی کابینہ میٹنگ نہیں ہوئی تھی، صرف 23 اپریل کو سی سی ایس اجلاس منعقد ہوا تھا۔ اب حکومت کی جانب سے سہ پہر تین بجے ہونے والی پریس کانفرنس میں صورتحال واضح ہونے کی توقع ہے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
فروری میں 1 لاکھ سے زیادہ سیاحوں نے کشمیر کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر ٹورازم

(معروف سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سیر و تفریح)

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

پردھان منتری ودیا لکشمی یوجنا شروع کرنے کا فیصلہطلباءکو 10 لاکھ روپے تک کا قرض دیا جائے گا، کابینہ میٹنگ میں تجویز کو منظوری
تازہ ترین خبریں

پہلگام حملہ: وزیراعظم کی صدارت میں سی سی ایس اجلاس مکمل

30 اپریل 2025
انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں
ادارتی

انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں

16 فروری 2023
خرم پرویز کی گرفتاری اور جموں کشمیر سے متعلق انسانی حقوق کے ہائی کمیشن کا بیان حقیقت سے بعید / ارندم باگچی
تازہ ترین خبریں

خرم پرویز کی گرفتاری اور جموں کشمیر سے متعلق انسانی حقوق کے ہائی کمیشن کا بیان حقیقت سے بعید / ارندم باگچی

02 دسمبر 2021
اپنے وقت کی بے حد کامیاب اداکارہ نمی
تفریح

اپنے وقت کی بے حد کامیاب اداکارہ نمی

25 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d