Daily Aftab
16 جنوری ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(معروف سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سیر و تفریح)

by Online Desk
01 مئی 2025
A A
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

وادی میں تمام اہم او رمعروف سیاحتی مقامات سیاحوں کی سیر و تفریح کیلئے کھلے ہیں اور ان پر کوئی پابندی نہیں ۔صرف دور دراز اور کم اہمیت والے سیاحتی مقامات کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے تاکہ سیاح خود کو محفوظ تصور کرسکیں ،معروف سیاحتی مقامات پر سیکورٹی کے بہتر انتظامات ہیں اور سلامتی کا انفرا سٹرکچر بہت ہی اچھا اور قابل اعتماد ہے ۔سرکار نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ صرف دور دراز علاقوں میں صرف چند ہی سیاحتی مقامات کو بند کردیا گیا ہے جبکہ دیگر اہم اور مشہور صحت افزا مقامات کی سیر وتفریح پر کوئی پابندی عاید نہیں ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دنوں سرکار کی طرف سے جو یہ اعلان کیا گیا تھا کہ 48سیاحتی مقامات کو بند کردیا گیا ہے سے کچھ خدشات پیدا ہوگئے تھے لیکن بعد میں وہ خدشات اس وقت دور ہوگئے جب یہ اعلان کیا گیا کہ معروف سیاحتی مقامات جیسے پہلگام ،گلمرگ ،سونہ مرگ ،مغل باغات اور جھیل ڈل وغیرہ میں سیاح حسب معمول سیر و تفریح کرسکتے ہیں ۔ان مقامات پر سیاحوں کے لئے معقول حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ان مقامات پر سیاحتی سرگرمیاں متاثر نہیں ہوئی ہیں ۔ان مقامات پر سیاحوں کی آمدو رفت برابر جاری ہے ۔اور سیاح آزادانہ نقل و حرکت کررہے ہیں ۔سرکاری طور پر بتایا گیا کہ صرف کچھ کم معروف آف بیٹ مقامات جہاں مجموعی طور پر سیاحوں کا صرف پانچ فی صد آنا جانا لگا رہتا تھا کو صرف احتیاط کے طور پر بند کردیا گیا ۔یہ ایک عارضی عمل ہے ۔سیاحون کو کسی بنیادی سیاحتی سرکٹ کا دورہ کرنے کی کوئی پابندی نہیں ہے ۔حکام نے بتایا کہ ان سب مقامات وغیرہ پر سیاحوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا جارہا ہے ۔کل دن بھر بھی جھیل ڈل میں سیاحوں کوکشتیوں میں سوار ڈل کے حسن سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔شہر سرینگر کے مغل باغات میں بھی سیاح دن بھر آتے جاتے رہے ۔گو پہلگام کے حالیہ سانحہ کی وجہ سے سیاحوں کی تعداد قدرتی طور پر کم ہوگئی ہے لیکن اتنا بھی نہیں کہ سیاح مکمل طور پر یہاں سے چلے گئے ہیں سیاح یہاں موجود بھی ہیں اور ملک کی مختلف ریاستوں سے آبھی رہے ہیں۔سرکاری طور پر بتایا گیا کہ مقامی کمیونٹیز ،انتظامیہ اور سیاحت کے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ان کے قیام و طعام کی مکمل سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پوری طرح قابو میں ہے اور خطرے کی کوئی وجہ نہیں ہے ۔سیاحت کو پھر سے بحال کرنے اور سیاحوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور معروف سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی آوا جاہی جاری ہے ۔کل شام بھی سرکاری طور پر بتایا گیا کہ جن مقامات کو بند کردیا گیا ہے وہ جگہیں سب محفوظ ہیں لیکن احتیاطی طور پر ان کو بند کردیا گیا ہے ۔پہلگام میں جو کچھ ہوا وہ انسانیت کا قتل ہے اور سب سے زیادہ کشمیریوں نے اس دکھ درد کو دل سے محسوس کیا ۔کشمیری امن پسند ہیں اور کسی بھی صورت میں بے گناہوں کے قتل کو جائیز نہیں ٹھہراتے ہیں ۔لوگ چاہتے ہیں کہ جو دہشت گرد اس سانحہ میں ملوث ہیں ان کو پکڑ کر قرار واقعی سزا دی جاسکے ۔نہتے لوگوں پر قاتلانہ حملے کی کسی بھی مہذب سماج میں کوئی گنجایش نہیں ۔اس سانحے نے دلوں کو رنجیدہ کردیا ۔ہر کشمیری کی آنکھیں ابھی بھی نم ہیں اور تب تک لوگ بے چین رہینگے جب تک نہ ملوثین کو کڑی سے کڑی سزا دی جاے گی۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
بھارت اور ایران نے چابہار بندرگاہ کی ترقی، تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ہندوستان کا دورہ کریںگے

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

فروری میں 1 لاکھ سے زیادہ سیاحوں نے کشمیر کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر ٹورازم
ادارتی

(معروف سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سیر و تفریح)

01 مئی 2025
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
ہریسہ شدید سردی میں حرارت پیدا کرنے والا کھاناہریسہ کشمیری تاریخ اور ثقافت کا حصہ بن گیا
جموں و کشمیر

ہریسہ شدید سردی میں حرارت پیدا کرنے والا کھاناہریسہ کشمیری تاریخ اور ثقافت کا حصہ بن گیا

17 دسمبر 2023
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(کشمیر کے روایتی پیشے اپنانے کی ضرورت)

28 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d