سرینگر/سرینگر جموں شاہراہ رام بن کے قریب قائم ٹنل کا کام مکمل ہوچکا ہے اور ممکنہ طور پر 15مارچ کووزیر اعظم نریندر مودی اس ٹنل کو عوام کے نام وقف کریں گے۔ اس طرح سے شاہراہ پر سفر کرنے والوں کو کافی راحت ملے گی۔ 320کلومیٹر جموں سرینگر شاہراہ پرواقع ٹنل کو آنے والے دو یاتین دنوں کے دوران عوام کے نام وقف کیاجارہاہے۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ممکنہ طورپر رواں ماہ کی پندرہ تاریخ کو وزیر اعظم اس ٹنل کا افتتاح کرکے عوام کے نام وقف کریں گے ۔ وزیراعظم نریندرمودی ممکنہ طور پر ورچول موڈ پر ٹنل افتتاح کرنے والے ہیں۔بتایاجارہاہے کہ ٹنل کاکام پوری طرح سے مکمل ہوگیاہے اور اس ٹنل سے گاڑیوں کی آزمائش بھی کی گئی ہے اب صرف اس ٹنل کوعوام کے نام وقف کرنا باقی رہ گیاہے ۔پچھلے ایک دہائی سے ٹنل کے کام کومکمل کرنے کی کارروائیاں عمل میں لائی گئی اور اس پرسرکار نے لاکھوں کروڑروپے خرچ کئے تاکہ جموں سرینگرشاہراہ پرجوگاڑیوں کی آمد رفت بیک وقت درماندہ ہوتی ہے ا سے لوگوں کوچھٹکارا فراہم کیاجاسکے ۔