Daily Aftab
31 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی کےخصوصی سیشن سے خطاب

by Online Desk
28 اپریل 2025
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

’ناٹ اِن مائی نیم‘ہر کشمیر ی نے دہشت گردی کو کھلے دِل سے مسترد کیا ۔ وزیرا علیٰ
کہا، اِس دُکھ کو ہم سے بہتر کوئی اسمبلی یا پارلیمنٹ نہیں سمجھ سکتی
جموں/
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج ایک جذباتی اور پُراثر خطاب میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی اور پہلگام دہشت گرد انہ حملے میں 26 معصوم جانوں کے ضیاع پر اِتحاد اور حوصلے کی اپیل کی۔ وزیر اعلیٰ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بلائے گئے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی سیشن سے خطاب کر رہے تھے ۔وزیر اعلیٰ نے اَپنی تقریر کے آغاز میں کہا،”یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ چند روز قبل ہم اسی ایوان میں بجٹ اور دیگر اہم معاملات پر بھرپور مباحثہ کر رہے تھے۔ہمیں اُمید تھی کہ ہم معمول کے حالات میں دوبارہ ملیں گے۔ہم میں سے کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا کہ ہم اِس طرح کے المناک اور تکلیف دہ حالات میں دوبارہ ملیں گے ۔“وزیر اعلیٰ نے لیفٹیننٹ گورنر کاخصوصی سیشن بلانے پر شکریہ اَدا کرتے ہوئے کہا کہ اس نقصان کی شدت کو ہماری اسمبلی سے بہتر کوئی اور ادارہ سمجھ نہیں سکتا۔اُنہوں نے اراکین اسمبلی شگن پریہار، سکینہ اِیتو اور سجاد لون جیسے رہنماو¿ں کی قربانیوں اور یکم اکتوبر 2001 ءکے اسمبلی حملے کی ہولناکی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ شاید ہی کوئی دوسرا ایوان اس درد کو اس شدت سے محسوس کر سکتا ہو۔وزیر اعلیٰ نے ایوان کی جانب سے دہشت گرد انہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرہ کنبوں سے ہمدردی اوریکجہتی کا اِظہار کیا۔اُنہوںنے کہا کہ یہ صرف ایک ریاست کے لوگوں پر حملہ نہیں تھا بلکہ یہ ہندوستان کی روح پر حملہ تھا۔عمر عبداللہ نے کہا کہ متاثرین کا تعلق اروناچل پردیش سے گجرات، کیرالہ سے جموں و کشمیر تک پورے ہندوستان سے ہے جو ایک قومی سانحہ کی علامت ہے۔ اُنہوں نے اَفسوس کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ہم نے اُمید کی تھی کہ دہشت گردی ماضی کا قصہ بن چکی ہے، وہیں یہ المناک واقعہ بائیس برس بعد بے گناہ شہریوں کی بڑی تعداد میں ہلاکت کے ساتھ دہشت گردی کی واپسی کی علامت بن گیا۔اُنہوں نے اَپنی بے بسی بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی طور پر پولیس کنٹرول روم گئے تاکہ شہیدوں کو آخری خراجِ عقیدت پیش کر سکیں۔ اُنہوں نے درد بھرے انداز میں سوال کیا”کیا معافی کافی ہوگی؟“وزیراعلیٰ نے اعتراف کیا کہ اگرچہ سیکورٹی کی ذمہ داریاں اب منتخب حکومت کے پاس نہیں ہیں لیکن وزیر اعلیٰ اور وزیر سیاحت کی حیثیت سے اُنہوں نے سیاحوں کو مدعو کرنے اور ان کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔وزیرا علیٰ نے حملے میں اَپنے شوہر کھونے والی ایک نئی نویلی دلہن خاتون کے دِل دہلادینے والے الفاظ بیان کرتے ہوئے کہا ،”ہم میں سے کوئی بھی خون بہانے کی خواہش نہیں رکھتا …. نہ اس ایوان میں، نہ باہر!“اُنہوں نے حملے کے باوجود اُمید کی ایک کرن کی نشاندہی کی۔جموں و کشمیر بھر میں اِس حملے کی بے ساختہ اور وسیع پیمانے پر لوگوں نے مذمت کی۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
فضائی آلودگی: دہلی حکومت نے 5 لاکھ گاڑیوں پر لگائی پابندی، قانون کی خلاف ورزی پر 20 ہزار جرمانہ

(NH44پر ٹریفک ریگولیشن اور متاثرین کی باز آباد کاری)

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی کےخصوصی سیشن سے خطاب
تازہ ترین خبریں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی کےخصوصی سیشن سے خطاب

28 اپریل 2025
 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت
تازہ ترین خبریں

 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت

19 اگست 2023
جموں کشمیر میں کوروناکے108نئے مثبت معاملات سامنے آئے
تازہ ترین خبریں

مثبت نئے232 معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک4,44,069مریض صحتیاب

17 فروری 2022
پاکستان میں مجرموں کیخلاف پولیس کی کارروائی
تازہ ترین خبریں

پاکستان میں مجرموں کیخلاف پولیس کی کارروائی

18 جنوری 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d