ADVERTISEMENT
لندن(یواین آئی) برطانیہ کے شہر لیورپول میں اسپتال کے باہر گاڑی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کئے گئے افراد کی عمریں 21،26 اور 29 برس ہیں۔ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ جس گاڑی میں دھماکہ ہوا وہ ٹیکسی تھی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مرنے والا شخص مسافر تھا، دھماکے میں ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے ، واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے ۔
ADVERTISEMENT













