Daily Aftab
27 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

دھوپ نکلنے سے دن کو قدرے راحت ،آسمان صاف رہنے سے رات کو پھرسردی کی شدت

by Online Desk
09 جنوری 2025
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

دوران شب درجہ حرارت میں یکایک کئی کئی ڈگری گراﺅٹ
 سری نگرمیں پارہ منفی4.4:پہلگام ،شوپیان ، سونہ مرگ اورکولگام واننت ناگ سردترین مقامات
14جنوری تک موسم عمومی طور پرخشک،فضاءمیں گرم ہواﺅں کااثر برقرار:موسمیاتی مرکز سری نگر
سری نگر/ 14جنوری تک موسم عمومی طور پرخشک رہنے کی پیش گوئی اوردن کے وقت دھوپ نکلنے کے بیچ کشمیر وادی کو پھرایک مرتبہ شدید سردی کی لہرنے اپنی لپیٹ میں لیاہے ،کیونکہ بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات سری نگرمیں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا جبکہ پہلگام منفی10.4،شوپیان منفی9.9،گلمرگ 9.6، سونہ مرگ منفی9.4اورکولگام واننت ناگ منفی 8.4ڈگری سینٹی گریڈ شبانہ درجہ حرارت کیساتھ سردترین مقامات رہے ۔اس دوران موسمیاتی مرکزسری نگر نے پھرکہاکہ 14جنوری تک موسم عمومی طور پرخشک رہنے کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموں خطے میں فضاءمیں گرم ہواﺅں کااثر برقراررہے گا۔جے کے این ایس کے مطابق کشمیر وادی میں مسلسل چوتھے روزیعنی جمعرات کو بھی دن کے وقت دھوپ نکل آئی اور فضاءمیں گرم ہوائیں چلنے کی وجہ سے سردی کی شدت میں کمی محسوس کی گئی ۔اس دوران بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات سری نگرسمیت کشمیرکے سبھی میدانی اورنچلے علاقوںمیں رات کا درجہ حرارت میں تیزی سے گراﺅٹ درج کی گئی،جسکے نتیجے میں اہلیان کشمیر کیلئے گزشتہ رات کافی تکلیف دہ رہی۔جمعرات کی صبح بھی سردترین ہوائیں چلتی رہیں اور کئی علاقوںمیں گہری دُھند بھی چھائی رہی،تاہم صبح 10بجے کے بعد سورج نکلنے کیساتھ ہی سردہوائیں کافی حدتک کافور ہوگئیں اور گرم ہوائیں چلنے سے لوگوںنے شدیدسردی سے کچھ راحت محسوس کی ۔موسمیاتی مرکزسری نگر نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کشمیر بھر کے میدانی اور بالائی علاقوںمیں ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاکہ دوران شب سری نگرمیں کم سے کم پارہ منفی 4.4،قاضی گنڈ میں منفی6.2،پہلگام میں منفی10.4،کپواڑہ میں منفی4.6،کوکرناگ میں منفی5.6،گلمرگ میں منفی9.6،سونمرگ میں منفی9.4،بانڈی پور ہ میں منفی3.8،بارہمولہ میں منفی2.2،پلوامہ میں منفی6.4،اننت ناگ میں منفی8.4،کولگام میں منفی8.4،شوپیاں میں منفی9.9اورلارنومیں منفی11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔اس دوران موسمیاتی مرکز سری نگر نے سوشل میڈیا پرایک خاکہ جاری کرتے ہوئے 14جنوری تک موسم عمومی طور پرخشک رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ اس دوران کشمیر اور جموں خطے میں فضاءمیں گرم ہواﺅں کااثر برقراررہے گا۔ موسمیاتی مرکز سری نگر نے ایک بیان میں کہاکہ 9اور10جنوری تک مطلع ابرآلود رہے گا جبکہ 11جنوری کو آسمان پر بادل چھائے رہنے کے بیچ جموں کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش اور کشمیر ڈویڑن کے الگ تھلگ اونچے علاقوں میں برف ہونے کاامکان ہے۔تاہم اسکے بعد12سے14جنوری تک موسم عام طور پر خشک رہنے کے بعد15اور16جنوری کو آسمان پر بادل چھائے رہنے کے بیچ الگ تھلگ جگہوں پر بکھرے ہوئے مقامات پرہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔اس دوران الگ تھلگ جگہوں پر سردی کی لہرجاری رہے گی جبکہ باقی مقامات پر سردی کی شدت میں کمی آئے گی۔سیاحوں،مسافروں اورٹرانسپورٹرز کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ انتظامیہ اورٹریفک محکمہ کی ایڈوائزری پر عمل کریں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب

(تندرستی کیلئے احتیاطی تدابیر کو نظر انداز نہ کریں)

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

دھوپ نکلنے سے دن کو قدرے راحت ،آسمان صاف رہنے سے رات کو پھرسردی کی شدت
تازہ ترین خبریں

دھوپ نکلنے سے دن کو قدرے راحت ،آسمان صاف رہنے سے رات کو پھرسردی کی شدت

09 جنوری 2025
اپنے وقت کی بے حد کامیاب اداکارہ نمی
تفریح

اپنے وقت کی بے حد کامیاب اداکارہ نمی

25 فروری 2023
نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ
تازہ ترین خبریں

نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ

14 نومبر 2021
مودی حکومت کے 9 سال ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں حقیقی فرق کرنے والے ہیں۔ سونووال
قومی

مودی حکومت کے 9 سال ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں حقیقی فرق کرنے والے ہیں۔ سونووال

11 جون 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d