Daily Aftab
27 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

جموں وکشمیرمیں3 نئے فوجداری قوانین’بی این ایس 2023، بی این ایس ایس 2023 اور بی ایس اے 2023 ‘کا نفاذ

by Online Desk
09 جنوری 2025
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

لیفٹنٹ گورنر نے لیا سینئر حکام کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں عمل درآمد کا جائزہ
خطرناک جرائم اور دہشت گردی سے متعلق مقدمات میں سزا کی شرح میں اضافے کیلئے تفتیش مقررہ وقت میں مکمل کرنالازمی :منوج سنہا
سری نگر/ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ’خطرناک جرائم ،ملک دشمن سرگرمیوں اور دہشت گردی سے متعلق مقدمات میں سزا کی شرح میں اضافے‘کیلئے مقررہ وقت میں تفتیش مکمل کرنے پرزوردیتے ہوئے کہاکہ یکم جولائی 2024 کو نافذ ہونے والے تین نئے فوجداری قوانین کے موثر نفاذ کیلئے تفتیشی عملے کی صلاحیت سازی پر توجہ دینالازمی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو جموںمیں جموں کشمیر میں تین نئے فوجداری قوانین’بھارتیہ نیا سنہتا 2023، بھارتیہ شہری تحفظ سنہتا2023 اور بھارتیہ ساکشیہ ادھنیم 2023 کے نفاذ کا جائزہ لینے کےلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں چیف سکریٹری اتل ڈلو ، ڈی جی پی نلین پربھات، پرنسپل سیکرٹری داخلہ چندرکر بھارتی،ڈی جی پی جیل خانہ جات دیپک کمار،اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹروکوآرڈینیشن ایم کے سنہا،لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری، آئی جی پی ایچ کیو پی ایچ کیو بھیم سین ٹوٹی اور آئی جی پی کرائم ڈاکٹر سنیل گپتانے شرکت کی۔اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے یکم جولائی2024 کو نافذ ہونے والے نئے فوجداری قوانین کے موثر نفاذ کے لئے پولیس اہلکاروں اور دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکاروں کی صلاحیت سازی اور تربیت کے لیے اٹھائے گئے جامع اقدامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے فوجداری انصاف کے نظام کو مضبوط بنانے اور خاص طور پر گھناو ¿نے جرائم، ملک دشمن سرگرمیوں اور دہشت گردی سے متعلقہ واقعات میں سزا کی شرح میں اضافے کے لیے سرشار کوششوں پر زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمیں پولیس کی طرف سے کی جانے والی کارروائی میں شفافیت کو یقینی بنانا چاہیے اور تیز رفتار تفتیش اور مقدمے کی سماعت کے لیے مقرر کردہ ٹائم لائنز کو پورا کرنا چاہیے جیسا کہ نئے فوجداری قوانین میں کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مزید ہدایت کی کہ نئے فوجداری قوانین کے پہلے اور بعد کے دور کا تقابلی مطالعہ کیا جائے اور مختلف محکموں بشمول انفارمیشن، ایجوکیشن، سوشل ویلفیئر اور لیگل سروسز اتھارٹی کے اشتراک سے نئے فوجداری قوانین سے متعلق عوامی بیداری کیمپوں کےلئے کیلنڈر تیار کیا جائے۔ میٹنگ میں مختلف تکنیکی مداخلتوں کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت، ایس او پیز اور گائیڈ لائنز کے نوٹیفکیشن، ڈوگری اور کشمیری زبانوں میں نئے قوانین کا ترجمہ، ایف ایس ایل وین کی خریداری اور فرانزک ماہرین، جیل اہلکاروں اور عدالتی افسران کی تربیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ،سیکرٹری قانون، انصاف اور پارلیمانی امور اچل سیٹھی، ڈائریکٹر جے اینڈ کے جوڈیشل اکیڈمی سونیا گپتا،ایس آئی او این آئی سی جسکرن سنگھ مودی اور دیگر سینئر افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
جموں و کشمیر کے عوام میں اعتماد کی بحالی 5اگست 2019کے فیصلوں کی منسوخی سے ممکن: عمر عبداللہ

اگر انڈیا بلاک صرف پارلیمانی انتخابات کےلئے تھا تو اسے ختم کرنا بہتر ہے: عمر عبداللہ

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

نئے قوانین فوجداری انصاف کے نظام کو نوآبادیاتی دور کی ذہنیت سے آزاد کریں گے۔ منوج سنہا
تازہ ترین خبریں

جموں وکشمیرمیں3 نئے فوجداری قوانین’بی این ایس 2023، بی این ایس ایس 2023 اور بی ایس اے 2023 ‘کا نفاذ

09 جنوری 2025
خرم پرویز کی گرفتاری اور جموں کشمیر سے متعلق انسانی حقوق کے ہائی کمیشن کا بیان حقیقت سے بعید / ارندم باگچی
تازہ ترین خبریں

خرم پرویز کی گرفتاری اور جموں کشمیر سے متعلق انسانی حقوق کے ہائی کمیشن کا بیان حقیقت سے بعید / ارندم باگچی

02 دسمبر 2021
اپنے وقت کی بے حد کامیاب اداکارہ نمی
تفریح

اپنے وقت کی بے حد کامیاب اداکارہ نمی

25 فروری 2023
نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ
تازہ ترین خبریں

نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ

14 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d