چیف سیکرٹری نے شراکت داروں کے ساتھ تیاریوں کا جائزہ لیا
چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے آج تمام شراکت داروں کی ایک میٹنگ منعقد کی جس میں لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ اینڈ پلاننگ ڈیپارٹمنٹوں کی طرف سے مشترکہ طور پر بیس لائن سروے کے اِنعقاد کے لئے کئے گئے اَقدامات کا جائزہ لیا گیا تاکہ تقریبا ً1.37 لاکھ نوجوانوں کی شناخت کی جاسکے تاکہ اُنہیں کامیاب کاروباری بنایا جاسکے۔میٹنگ میں سیکرٹری ایل اینڈ اِی اور سیکرٹری پی ڈِی اینڈ ایم ڈی ، پرنسپل سیکرٹری محکمہ سکولی تعلیم ،کمشنر سیکرٹری اعلیٰ تعلیم ، ڈی جی، اِی اینڈ ایس ، ڈی جی بجٹ ، ایم ڈی ایچ اے ڈِی پی ، ایم ڈی جے کے آر ایل ایم اورآئی آئی ایم ، نبارڈ ، جے کے بینک ،بی آئی ایس اے جی ۔این کے نمائندوں کے علاوہ دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی جبکہ ضلع ترقیاتی کمشنروں نے بذریعہ کانفرنسنگ میٹنگ میں شمولیت اِختیار کی۔ دورانِ میٹنگ چیف سیکرٹری کو آن لائن ایپلی کیشن کا مظاہرہ پیش کیا گیا جس سے یہ سروے محکمہ منصوبہ بندی کی طرف سے نامزد کردہ تقریباً 20,000 اِنوسٹگیٹرس کے ذریعہ کیا جائے گا تاکہ جموںوکشمیر یوٹی کے طول و عرض میں اس مشق کو انجام دیا جاسکے۔اَتل ڈولو نے اِس سروے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اِس مشق کا مقصد جموں و کشمیر کے ان نوجوانوں کی شناخت کرنا ہے جو مختلف کاروباری سرگرمیوں سے خود روزگار کی طرف مائل ہیںجن کو حکومت کی طرف سے مشن یووا ( یووا اودیمی وِکاس ابھیان) کے تحت بڑھایا جائے گا۔اُنہوں نے یہاں کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں میں زیر تعلیم نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اِس سروے میں حصہ لیں تاکہ خود روزگار کے حوالے سے آپ کی اُمنگوں اور درپیش چیلنجوں کے بارے جان سکیں جن کا آپ کو سامنا ہے۔چیف سیکرٹری نے متعلقہ حکام کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ اس سروے سے زیادہ سے زیادہ ڈیٹاحاصل کریں تاکہ سب کی واضح تفہیم کے لئے متعدد تجزیات تیار کئے جاسکیں۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ڈیٹااِنتظامیہ کی کئی دیگر سکیموں کو عملانے اور مستقبل کی پالیسیوں کی تشکیل میںرہنمائی کرے گا۔














