سرینگر/وادی کشمیر کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کےلئے10دسمبر سے سرمائی تعطیلات ہوں گے جبکہ یکم جماعت سے آٹھویں اور پھر نویں سے بارہویں تک مرحلہ وار طریقے سے سکول بند رہیں گے ۔اطلاعات کے مطابق کے مطابق پرنسپل سیکریٹری سکول ایجوکیشن سریش کمار گپتا نے جمعہ کے روز ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق کشمیر کے اسکولوں اور جموں کے سرمائی زون کے اسکولوں کے لیے دسمبر کے دوسرے ہفتے سے مرحلہ وار موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی طرف سے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق، دوسری پرائمری تک کی کلاسوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات10 دسمبر 2024 سے 28 فروری 2025 تک ہوگی ۔اس کے مڈل سے 12ویں جماعت تک کی چھٹیاں 16 دسمبر 2024 سے 28 فروری 2025 تک ہوں گی ۔یہ حکمنامہ وادی میں موجودہ موسمی حالات بالخصوص وادی کشمیر میں سردی کی لہر اور گھنی دھند کے پیش نظر پیش لیا گیا ہے ۔