جگدل پورْ چھتیس گڑھ میں سکما ضلع کے بھجی تھانہ علاقے میں بھنڈرپدر کی پہاڑیوں پر انکا¶نٹر میں مارے گئے 10 نکسلیوں کی شناخت ہو گئی ہے ۔ مارے گئے نکسلیوں پر 40 لاکھ روپے کا انعام تھا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس سندرراج پی نے بتایا کہ ڈی آر جی سکما، بستر فائٹرز سکما، سی آر پی ایف کی 50ویں اور 219ویں کور کی مشترکہ پارٹی اور نکسلیوں کے درمیان جمعہ کی صبح 9 بجے دنتیش پورم، بھنڈارپدر، کوراج گڈا کے درمیان منورکونڈہ، بھنڈرپدر پہاڑیوں میں ایک انکا¶نٹر ہوا۔ جائے وقوعہ اور آس پاس کے علاقوں کی تلاشی کے دوران تین خواتین سمیت 10 نکسلیوں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ اس کے علاوہ ایک اے کے 47، ایک انساس رائفل، ایک ایس ایل آر رائفل، ایک 9 ایم ایم پستول سمیت بڑی مقدار میں نکسلائیٹ مواد برآمد کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کملوچن کشیپ نے کہا کہ پی اے جی اے پلاٹون نمبر چار کو بڑا نقصان پہنچا ہے ۔














