ضلع جموں کے 11 اَسمبلی حلقوں میں عام اِنتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے دوران یکم اکتوبر کو 12 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان اَپنے حق رائے دہی کا اِستعمال کریں گے۔اِس ضلع میں 11 اَسمبلی حلقے ہیں جن میں بشناہ (ایس سی)،سچیت گڈھ (ایس سی)، آر ایس پورہ۔جموں ساوتھ، باہو،جموں ایسٹ، نگروٹہ، جموں ویسٹ، جموں نارتھ، مڑھ (ایس سی)، اکھنور (ایس سی)،چھمب میں کُل12,00,977 رائے دہندگان ہیں جن میں 6,19,066 مرد، 5,81,887 خواتین اور 24 خواجہ سرا رائے دہندگان شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے ضلع بھر میں رائے دہندگان کی آسانی اور بغیر پریشانی سہولیت کے لئے 1,494 پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں جن میں 609 شہری اور 885 دیہی پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔ضلع بھر میں زیادہ سے زیادہ رائے دہندگان کی شرکت کو فروغ دینے اور رائے دہندگان کی سہولیت کے لئے جسمانی طور خاص اَفراد (پی ڈبلیو ڈی) کے لئے مخصوص پولنگ سٹیشن ، خواتین کے لئے پنک پولنگ سٹیشن، نوجوانوں کے ذریعے چلائے جانے والے پولنگ سٹیشن، گرین پولنگ سٹیشن اور منفرد پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ضلع کے تمام گیارہ اسمبلی حلقوں میں سے 74۔آر ایس پورہ۔جموںساوتھ اسمبلی حلقہ میں سب سے زیادہ 1,30,107 رجسٹرڈ رائے دہندگان رجسٹرد ہیں جن میں 67,322 مرد، 782 62,خواتین اور 3 خواجہ سرا ر ووٹرز شامل ہیں۔ اِس حلقے میں 149 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیںجن میں 98 شہری اور 51 دیہی پولنگ سٹیشن شامل ہیں تاکہ تمام رجسٹرڈ رائے دہندگان بغیر کسی رُکاوٹ کے اپنی رائے دہی کا استعمال کرسکیں۔














