خاتون کی موت، 2 کمسن بچوں سمیت 4 زخمی
سرینگر/راجوری میں بدھ کے روز سڑک کے ایک حادثے میں ایک خاتون کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ حادثے میں دو بچوں سمیت 4افراز خمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق راجوری ضلع میں بدھ کے روز ایک گاڑی کے حادثے کا شکار ہونے سے ایک خاتون کی موت ہو گئی اور اس کے دو چھوٹے بچوں سمیت چار افراد زخمی ہو ئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک آلٹو 800 گاڑی (JK11A’3395) شاہدرہ شریف سے تھنامنڈی کے راستے پر آج دوپہر ڈاک بنگلو کے قریب پہنچنے پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ گاڑی میں سوار پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں کمیونٹی ہیلتھ سنٹر تھانامنڈی منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت اعجاز احمد ولد محمد فرید (ڈرائیور)، طیبہ کوسر اہلیہ سید مہتاب بخاری، اس کا 4 سالہ بیٹا احسن علی، 1 سالہ بیٹی حنزا کوسر اور 29 سالہ صاحبہ کوسر کے نام سے ہوئی ہے۔ بعد ازاںخاتون کو نازک حالت میں چی ایچ سی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔ ادھر پولیس نے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں رپورٹ درج کرلی گئی ہے ۔













