نئی دہلی،18ستمبر(یواین آئی) کانگریس صدر ملکا رکن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی سرکار پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے پہلے سو دن پھر جملے ہی ثابت ہوئے ہیں۔ مسٹر کھڑگے نے بدھ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی سرکار پھر جملے پر سوار ہوکر کام کررہی ہے اور وہ انتخابات میں کئے گئے اپنے کسی وعدے پر اب تک کھری نہیں اتری ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کے 100دن ملک کیلئے بے حد کٹھن رہے ، نہ کوئی ایجنڈا نظر آیا نہ ہی کوئی دعویٰ ٹک سکا، وہی جملے وہی پی آر اسٹنٹ… کانگریس صدر نے کہا کہ اس اتحاد سے ملک اب اوب چکا ہے ، عوام میں اب قوت برداشت نہیں رہی۔














