ربیع فصل سیزن سال کیلئے بجٹ کی ضرورت تقریباً 24,475.53 کروڑ روپے ہوگی
نئی دہلیْ مرکزی کابینہ نے ربیع فصل سیزن 2024-2025 کے لیے فاسفیٹک اور پوٹاش (پی اینڈ کے ) کھادوں پر غذائیت پر مبنی سبسڈی کے لیے 24,475.53 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو یہاں منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی گئی۔میٹنگ کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ربیع فصل سیزن سال 2024 کے لیے بجٹ کی ضرورت تقریباً 24,475.53 کروڑ روپے ہوگی۔مسٹر ویشنو نے کہا کہ کھادوں کے حالیہ رجحانات اور یوریا، ڈی اے پی، ایم او پی اور سلفر کی بین الاقوامی قیمتوں کے پیش نظر، حکومت نے ربیع 2024 کے لیے فاسفیٹک اور پوٹاسک کھادوں پر غذائیت پر مبنی سبسڈی اسکیم کی شرحوں میں نظر ثانی کی ہے جس کا اطلاق یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2025 تک ہوگا۔ کابینہ نے اس تجویز کو منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے کسانوں کو رعایتی، سستی اور منصفانہ قیمتوں پر کھادیں فراہم ہوں گی۔مسٹر ویشنو نے کہا کہ کھادوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا اور فاسفیٹک اور پوٹاسک کھادوں پر سبسڈی کو بین الاقوامی قیمتوں کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے معقول بنایا جائے گا۔














