5 ستمبر کو سماعت مکمل ہونے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا
نئی دہلی/ سپریم کورٹ دہلی ایکسائز پالیسی میں مبینہ گھوٹالہ سے متعلق مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے کیس میں تہاڑ جیل میں بند وزیر اعلی اروند کیجریوال کی ضمانت کی مانگ اور اسی کیس میں ان کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کا فیصلہ جمعہ کو یعنی 13 ستمبر کو سنائے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس اجول بھویاں کی بنچ اپنا فیصلہ سنائے گی۔ عرضی گزار کیجریوال کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی اور سی بی آئی کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو کی گھنٹوں کی بحث کے بعد بنچ نے 5 ستمبر کو سماعت مکمل ہونے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ مسٹر کیجریوال نے سی بی آئی کے کیس میں دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے 5 اگست کو ان کی درخواستوں کو مسترد کرنے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ ملزم وزیر اعلیٰ کیجریوال کو مرکزی تفتیشی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 21 مارچ کو اور سی بی آئی نے 26 جون 2024 کو دہلی ایکسائز پالیسی 2021-22 میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا (جسے تنازعہ کے بعد منسوخ کر دیا گیا تھا)۔ سی بی آئی کی گرفتاری کے وقت وہ ای ڈی کے کیس میں عدالتی حراست میں تھے ۔ سی بی آئی نے 25 جون کو خصوصی عدالت کی اجازت کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے معاملے میں مارچ سے عدالتی حراست میں رہنے والے ملزم وزیر اعلی کیجریوال سے پوچھ گچھ کی تھی













