جب راہل گاندھی جی آر ایس ایس اور بی جے پی پر حملہ کرتے ہیں تو مایاوتی جی کو تکلیف ہوتی ہے : کانگریس
نئی دہلی، 12 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے آج کہا کہ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کے مفادات کی دشمن اور ریزرویشن کی مخالف ہیں۔کانگریس کے غیر منظم شعبے کے لیبر اینڈ ایمپلائز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ادت راج نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ جب راہل گاندھی جی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس ) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) پر حملہ کرتے ہیں تو مایاوتی جی کو تکلیف ہوتی ہے ۔













