دچھن میں اِنٹرمیڈیٹ سٹرانگ روموں اور پولنگ سٹیشنوں کا معائینہ کیا اور سویپ مہم میں حصہ لیا
چیف الیکٹورل آفیسر ( سی اِی او) پانڈورانگ کے پولے نے ضلع میں اسمبلی اِنتخابات کے آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور آسمان اِنعقاد کو یقینی بنانے کے مقصد سے آج کشتواڑ کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے ضلع کے 48۔اِندروال، 49۔کشتواڑ، 50۔پڈر۔ناگسینی اسمبلی حلقوں کے لئے مجموعی اِنتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے منی سیکرٹریٹ میں نوڈل اَفسروں کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر کشتواڑ راجیش کمار شاﺅن، سینئر سپراِنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کشتواڑ عبدالقیوم ،ایڈیشنل سیکرٹری سندیش گپتا، تمام اسمبلی حلقوں کے ریٹرننگ افسران، ڈپٹی ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر ادریس لون اور الیکشن سے متعلق سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والے نوڈل افسران نے بھی شرکت کی۔دورانِ میٹنگ اِنتخابی انتظام کے اہم پہلوو¿ں بشمول اَفرادی قوت کی تعیناتی، اِی وِی ایم رینڈمائزیشن اور ٹرانسپورٹیشن ، پولنگ عملے کے اِنتظامات، سٹرانگ روموں، سیکورٹی پروٹوکول، کنٹرول روم کے کام کاج اور اِنتخابات کے پُرامن اِنعقاد کے لئے دیگر اِنتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے پی پی ٹی پرزنٹیشن کے ذریعے ضلعی الیکشن پروفائل کا جائزہ پیش کیا جس میں رائے دہندگان کی گنتی، پولنگ سٹیشنوں اور پولنگ مقامات کی تعداد، ماڈل پولنگ سٹیشنوں، ہوم ووٹنگ کی سہولیات، سویپ سرگرمیاں اورڈِسٹرکٹ الیکشن مینجمنٹ شامل ہیں۔ چیف الیکٹورل آفیسر نے اَفسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دورے کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ کسی قسم کی کوئی کمی نہ ہو اور اِنتخابی عمل کو کامیاب بنانے کے لئے کمی کوجلد از جلددور کیا جائے۔