ADVERTISEMENT
جموں07 ستمبر/جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے پالما علاقے میں ہفتے کے روز ایک نجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں طالب علم جاں بحق جبکہ چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
ADVERTISEMENT
اطلاعات کے مطابق ہفتے کی صبح راجوری کے پالماعلاقے میں اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب نجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ طلبا زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے ایک طالب علم کو مردہ قرار دیا۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔