حلقہ کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کے مسائل کے ازالہ کےلئے اپنے آپ کو وقف رکھوں گو ۔شیخ گوہر
سرینگر//معروف تاجر اور کے سی سی اینڈ آئی کے سابق سیکریٹری نے محبوبہ مفتی کی موجودگی میں پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی ۔ پارٹی صدر نے شیخ گوہر کو پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی میں شمولیت سے پارٹی اور زیادہ مضبوط بن جائے گی ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق کے سی سی اینڈ آئی کے سابق سکریٹری اور ایک معزز تاجر شیخ گوہر علی نے آج یہاں باضابطہ طور پر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔یہ اعلان آج پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی موجودگی میں سری نگر میں ایک اہم تقریب کے دوران کیا گیا۔شیخ گوہر کے ہمران ان کے حامیوں کی ایک خاصی تعداد بھی موجود تھی ۔ اس موقعے پر انہوںنے کہا کہ پی ڈی پی ایک عوام دوست جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ ہی جموں کشمیر کے لوگوں کے عزت نفس اور وقار کی بات کی اور عوامی حقوق کےلئے اپنی جدوجہد جاری رکھی ۔ شیخ گوہر کے والد حاجی شیخ علی محمد عوامی ایکشن کمیٹی کے بانی رکن تھے، جنہوں نے جموں و کشمیر کے سماجی و سیاسی منظر نامے میں اہم کردار ادا کیا۔ شیخ گوہر جموں و کشمیر کے ایک ممتاز بزنس ٹائیکون مشتاق چایاکے بہنوئی بھی ہیں۔شیخ گوہر پی ڈی پی کی ٹکٹ پر ذڈی بل سرینگر سے انتخاب لڑےں گے ۔ انہوںنے اس بات کا عزم دوہرا یا کہ وہ لوگوں کی فلاح و بہبود کےلئے اپنے آپ کو وقف رکھیں گے اور اپنے حلقہ کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کے مسائل کے ازالہ ان کی ترجیح ہوگی ۔














