سری نگر میں چھت سے گر کر سی آر پی ایف اہلکار کی موت
سرینگر/چترگام علاقے میں ہفتہ کو سڑک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار کی موت ہو گئی۔ادھرسی آر پی ایف کا ایک اہلکار چھت سے گر کر ہلاک ہوگیا۔ وائس آف انڈیا کے مطابق سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار کی سری نگر کے ہوائی اڈے کے قریب پنچایت بھون کی چھت سے گر کر موت ہو گئی۔ذرائع نے بتایا کہ سی آر پی ایف کا ایک اہلکار ہفتہ کو ہوائی اڈے کے قریب واقع پنچایت بھون میں چھت سے گرنے سے فوت ہوگیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس شخص کی شناخت پونے کاکا صاحب کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔دریں اثناءایک موٹر سائیکل سوار جس کی شناخت نذیر احمد خان ولد عبدالصمد ساکنہ بی کے پورہ کے طور پر کی گئی سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔ذرائع نے بتایا کہ موٹر سائیکل سڑک سے پھسل گیاجس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں نوٹس لیا ہے۔













