ناظم اطلاعات جتن کشور نے قومی پرچم لہرایا
ناظم اِطلاعات و تعلقات عامہ (ڈی آئی پی آر) نے آج یہاں میڈیا کمپلیکس میں 78 واں یوم آزادی منایا۔ اِس موقعہ پر ناظم اِطلاعات جتن کشور نے قومی پرچم لہرایا جو کثرت میں وحدت اور قومی فخر کی ان اَقدار کو اُجاگر کرتا ہے جن کی نمائندگی پرچم کرتا ہے۔ قومی پرچم لہرانے کا یہ علامتی اِشارہ ملک کی شاندار تاریخ ، اس کے لوگوں کی قربانیوں اور مستقبل کے روشن اِمکانات کی عکاس ہے۔ڈی آئی پی آر کے سینئر افسروں اورملازمین نے پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی جو قومی پرچم کی نمائندگی کرنے والی اَقدار اور اُمنگوں کو برقرار رکھنے کے اِجتماعی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

میڈیا کمپلیکس جموں میں پرچم کشائی کی تقریب کی قیادت جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ہیڈکوارٹر وویک پوری نے کی۔ پرچم کشائی کی تقریب کے دوران سینئر افسران اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔














