سرینگر/15اگست//سرحدی ضلع کپوارہ کے لولاب ورنو علاقے میں آگ کی ایک واردات میں ایک کریانہ کی دکان خاکستر ہوئی ہے ۔ آگ کے فورا بعد مقامی لوگوں اور فائر سروس عملہ نے مشکل سے اس پر قابو پالیا ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے لولاب ورنو میں ایک کریانہ کی دکان میںآگ لگ گئی ۔ آگ نمودار ہونے کے فورا بعد مقامی لوگوں نے فائر سروس کو مطلع کیا ۔ ایک فائر اہلکار نے کو بتایا کہ چیک وارنو میں ایک کریان کی دکان میں شام کے وقت زبردست آگ لگ گئی۔تحصیل لال پورہ کھرمہ کی حدود میں ہلال احمد میر ولد ابرشید میر ساکن چیک وارنو کپواڑہ کی دکان میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کریانہ کی دکان کو مکمل نقصان پہنچا۔واقعے کے فوری بعد فائر ٹینڈرز آگ پر قابو پانے کے لیے علاقے میں پہنچ گئے۔اہلکار نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ادھر آگ کی وجہ سے دکان میں موجود تمام سامان راکھ ہوگیا ۔ دریں اثناء نائب تحصیلدار نے آگ لگنے کی جگہ کا دورہ کیا اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد کرنے کا یقین دلایا۔














