پولیس نے تحویل میں لےے کر معاملے کی تحقیقات شروع کردی
سرینگ/ ارنیہ سیکٹر جموں میں پاکستانی غبارہ برآمد پولیس نے غبارے کواپنی تحویل میں لےکر معاملے کی تحقیقات شروع کردی ۔اےے پی آئی نیوز کے مطابق ڈرون طیاروں کے ساتھ پاکستانی غباروں کاسلسلہ ہنوز جاری ارنیہ سیکٹر میں کسانوں نے کھیت میں ایک پاکستانی غبارہ پایااور اس ضمن میں پولیس کوآگاہ کیا۔ پولیس جائے موقع پرپہنچ گئی اور اپنی تحویل میں لے کر معاملے کی تحقیقات شروع کردی ۔خطہ پیرپچال ا ورجموں کے بیشترعلاقوں میں اکثر وبیشتر ڈرون طیاروں اور غباروں کی نقل حرکت محسو س ہورہی ہے ۔پولیس کے ایک سینئرافسرنے کہا ارنیہ سیکٹر میں پاکستانی غبارہ پایاگیا اور معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات شروع کردی گئی ۔














