ترن تارن ( پنجاب) /حکام نے بدھ کو بتایا کہ ایک مشترکہ کارروائی میں، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف( اور پنجاب پولیس کے دستوں نے ترن تارن ضلع کے ایک گاؤں سے 210 گرام ہیروئن کے ساتھ ایک چائنہ ساختہ ڈرون برآمد کیا۔ حکام کے مطابق، منگل (7 مئی( کو بی ایس ایف کے دستوں اور پنجاب پولیس کو سرحدی علاقے میں ڈرون کی موجودگی کی اطلاع ملی۔اطلاع ملتے ہی بی ایس ایف کے دستے علاقے میں پہنچ گئے اور پنجاب پولیس کے ساتھ مل کر ایک وسیع سرچ آپریشن کیا۔ اسی دن شام 7:30 بجے تلاشی کی کارروائی کے دوران، فوجیوں نے کامیابی سے 1 ڈرون کو تباہ شدہ حالت میں اور 1 پیکٹ (مجموعی وزن- 210 گرام( مشتبہ ہیروئن کے ساتھ برآمد کیا۔منشیات کو پیلے چپکنے والی ٹیپ سے لپیٹا گیا تھا اور پیکٹ پر ایک لوپ بنایا گیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ یہ بازیابی ضلع ترن تارن کے گاؤں ٹی جے سنگھ کے قریب ایک کھیت ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک قانون پسند دیہاتی کی طرف سے معلومات کے فوری اشتراک اور بی ایس ایف اور پنجاب پولیس کی مربوط کوششوں نے سرحد پار سے ایک غیر قانونی پاکستانی ڈرون کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کی ایک اور مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا۔
—