Daily Aftab
16 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

بھاجپا حکومت پر کانگریس کا سیاسی حملہ

by Online Desk
06 اپریل 2024
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

2024میں مودی حکومت کی حالت 04 – 2003 جیسی ہوگی:کھڑگے

نئی دہلی/کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ بھلے ہی مودی حکومت 2024 کے عام انتخابات کے سلسلے میں کر کافی اعتماد کا اظہار کر رہی ہے ، لیکن زمینی صورتحال یہ ظاہر کر رہی ہے کہ اس الیکشن میں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو 04 – 2003 جیسی حالت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جب وہ ‘انڈیا شائننگ’ نعرے کے ساتھ عام انتخابات میں اترے تھے ۔ مسٹر کھڑگے نے ٹویٹ کیا ”مودی جی دنیا بھر میں ہر موضوع پر بحث کرتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری، امیر اور غریب کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق، کسانوں کی آمدنی پر کوئی بحث ہوئی ہو۔ مودی حکومت کو 2024 کے انتخابات میں بھی وہی حشر کا سامنا کرنا پڑے گا جیسا کہ ‘انڈیا شائننگ’ نعرہ کے ساتھ 04-2003 میں ہوا تھا۔ بی جے پی 200 سے بھی کم سیٹوں پر سمٹ جائے گی۔ مسٹر کھڑگے نے کہا کہ کانگریس نے 2024 کے انتخابات کے لئے ملک کے سامنے پانچ انصاف اور 25 گارنٹیوں کا ایجنڈا پیش کیا ہے ۔ اس میں نوجوانوں کا انصاف، خواتین کا انصاف، کسان کا انصاف، مزدور کا انصاف اور مساوات کا انصاف شامل ہے ۔ نوجوانوں کے انصاف میں ہر پڑھے لکھے نوجوان کو پہلی ملازمت کی گارنٹی اور ایک لاکھ روپے کا سالانہ وظیفہ ملے گا، جب کہ خواتین کے انصاف میں ایک غریب خاندان کی خاتون کو ایک لاکھ روپے کی سالانہ امداد دی جائے گی۔ کسان انصاف میں کسانوں کو ان کے قرض معاف کرکے اے ایس پی کی قانونی گارنٹی دی جائے گی۔مزدور انصاف میں منریگا کے تحت یومیہ 400 روپے کم از کم اجرت دی جائے گی اور حصہ داری انصاف کے تحت ہر فرد اور ہر طبقے کو شمار کیا جائے گا اور سماجی اور معاشی مساوات کے لیے ذات پر مبنی مردم شماری کرائی جائے گی۔ مسٹر کھڑگے نے کہا ”5 اپریل کو مودی جی نے راجستھان میں کہا کہ 10 برسوں میں انہوں نے ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی بنیاد رکھ دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک تب ترقی کرے گا جب راجستھان ترقی کرے گا۔ جس شخص نے 10 برسوں میں ملک کو تباہ و برباد کیا وہ ترقی یافتہ ہندوستان کی بنیاد رکھنے کی بات کر رہا ہے ۔ کانگریس صدر نے کہا کہ اس وقت بھی بی جے پی کے لوگ آپ کو اصل مسائل سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ کوئی آئین بدلنے کی بات کر رہا ہے ، کوئی اور بات کر رہا ہے ۔ بی جے پی نے اکیلے انتخابی بانڈز سے 56 فیصد رقم لی۔ صرف وہی جانتے ہیں کہ کتنی رقم لی گئی۔ لیکن وہ دھمکیاں دے کر پیسے بٹورتے ہیں اور خود کو دودھ کا دھلا کہتے ہیں، یہ ان کا دوہرا کردار ہے ۔ وہ دن رات کرپشن کو ہٹانے کی باتیں کرتے رہتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ مودی جی نے ایسے 25 لیڈروں کو اپنی پارٹی میں شامل کرلیا جن کے خلاف انہوں نے خود الزامات لگائے تھے اور ان میں سے 23 کو کلین چٹ دے دی ۔ راجستھان کے لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اونٹ کی چوری چھپ کر نہیں کی جا سکتی۔ لیکن مودی جی کے پاس یہ فن بھی ہے ۔ یہ کہاوت ان کی اخلاقیات پر فٹ بیٹھتی ہے ، ‘منہ میں رام، پہلو میں چھری’۔

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب

(ووٹنگ کی شرحوں میں اضافے کیلئے الیکشن کمشن کوشاں )

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

ملک ارجن کھرگے کانگریس کے نئے صدر منتخب
تازہ ترین خبریں

بھاجپا حکومت پر کانگریس کا سیاسی حملہ

06 اپریل 2024
بھارت میں80 فیصد آبادی کو کووڈ ٹیکے لگانے کا دعویٰ
تازہ ترین خبریں

بھارت میں80 فیصد آبادی کو کووڈ ٹیکے لگانے کا دعویٰ

17 نومبر 2021
پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
تازہ ترین خبریں

پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

07 اکتوبر 2021
پمبئی اور گوپال پورہ کولگام میں تصادم آرائیاں ، 5عسکریت پسند جاں بحق
تازہ ترین خبریں

بفلیار میں فوجی اہلکاروںکی ہلاکت کے تیسرے روز بھی تلاشی مہم جاری رہی

23 دسمبر 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d