ADVERTISEMENT
سرینگر سمیت دیگر اضلاع میں گہری دھند ، حدنگاہ متاثر رہنے سے ٹریفک کی نقل و حمل دھیمی
سرینگر //28 دسمبر / سردی کی شدید لہر کے درمیان جمعرات کو بھی سرینگر سمیت کشمیر کے بیشتر علاقوں میں سخت دھند چھائی رہی۔جس کے نتیجے میں حد نگاہ متاثر رہی اور راہ چلنے والوں ٹرانسپورٹروں کو شدید دشواریاں پیش آئیں ۔سرینگر اور دیگر سڑکوں خاص طور پر بڑی شاہراﺅں پر گاڑیاں ہیڈ لائٹ جلاکر کچھوے کی چال رینگتی نظر آرہی تھیں۔ادھر سرینگر میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.3ریکارڈکیا گیا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے تک موسم کی صورتحال جوں کی توں رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔
ADVERTISEMENT