نئی دلی۔ 29؍ دسمبر۔ ایم این این۔سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ میں 29 سڑک پروجیکٹوں کے لئے 1170.16 کروڑروپے مختص کرنے کی منظوری دی ہے، جس میں ریاستی شاہراہ ، بڑی اور دیگر ضلعی سڑکیں شامل ہیں۔ ایک پوسٹ میں جناب گڈکری نے کہا کہ مالی سال 24-2023 کے سی آر آئی ایف اسکیم کے تحت 181.71 کروڑروپے 8 پلوں کی تعمیر کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔مرکزی وزیر نے کہا کہ رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا مرکزی خطہ اور ہندوستان میں دوسرا سب سے کم آبادی والا علاقہ لداخ منظور شدہ اقدامات کے ذریعہ دوردراز کے گاؤوں تک بہتر کنکٹوٹی کا گواہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس پہل سے اقتصادی سرگرمیوں ،خاص طور پر زراعت اورسیاحت کو فرو غ ملنے کی امید ہے اور اس سے لداخ کی مجموعی ڈھانچہ جاتی ترقی کو تعاون ملے گا۔