ماریشس میں پابند مزدوروں کی آمد کی 189 ویں سالگرہ کی یادگاری تقریب میں شرکت کریں گے
نئی دلی/ مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن 2 نومبر کو ماریشس میں پابند مزدوروں کی آمد کی 189 ویں سالگرہ کی یادگاری تقریب میں شرکت کریں گے۔ مرلی دھرن یکم سے 2 نومبر تک جزیرے کے ملک کا دورہ کریں گے۔ وزارت امور خارجہ نے آج یہ اطلاع دی۔ وزارت خارجہ امور کے بیان کے مطابق ماریشس ایک سابق برطانوی اور فرانسیسی کالونی ہے جس نے 1968 میں برطانوی راج سے آزادی حاصل کی۔ 18ویں صدی میں فرانسیسی حکمرانی کے تحت، پہلے ہندوستانیوں کو کاریگروں اور مزدوروںکے طور پر کام کرنے کے لیے پڈوچیری کے علاقے سے ماریشس لایا گیا۔ برطانوی حکمرانی کے تحت، تقریباً نصف ملین ہندوستانی مزدوروں کو 1834 اور 1900 کی دہائی کے اوائل کے درمیان ماریشس لایا گیا۔ ان کارکنوں میں سے تقریباً دو تہائی مستقل طور پر ماریشس میں آباد ہو گئے۔ ان کارکنوں کی پہلی کھیپ، جس میں 36 افراد شامل تھے، 2 نومبر 1834 کو ماریشس پہنچی۔ یہ دن اب ماریشس میں ‘ آپراواسی دیوس’ کے طور پر منایا جاتا ہے۔دریں اثنا، اپنے دورے کے دوران، مرلیدھرن ماریشس کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے اور دو ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ وزارت نے کہا کہ وزیر مملکت ماریشس کے لیے زمین کے مشاہدے پر مبنی ایپلی کیشنز کے لیے مشترکہ ترقی اور سیٹلائٹ کے لانچ کے لیے ایک ایم او یو پر دستخط کی نگرانی کریں گی۔مزید برآں، ہندوستان اور ماریشس کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک مشترکہ یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا جائے گا۔ ماریشس بحر ہند کے علاقے میں ہندوستان کا کلیدی سمندری پڑوسی ہے اور وزیر اعظم کے کے خطہ میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی کے وژن میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ امور نے کہا، "اس دورے سے دونوں ممالک کی مشترکہ ثقافتی اور تاریخی وراثت کو مزید مضبوط کرنے کی امید ہے، جو کہ ہندوستان اور ماریشس کے درمیان خصوصی شراکت کی بنیاد ہے۔ گزشتہ ماہ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر جنہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی (یو این جی اے) سے خطاب کیا تھا، اپنی تقریر کے بعد ماریشس کے صدر پرتھوی راج سنگھ روپن سے ملاقات کی تھی۔













