Daily Aftab
18 فروری ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

وادی کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برفباری

by Online Desk
16 اکتوبر 2023
A A
0
SHARES
13
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

بالائی علاقوں میں سفید چادر بچھ گئی ،میدانی علاقوں میں درمیانہ درجے کی بارشیں
سرینگر لہہ شاہراہ، گریز بانڈی پورہ اور مغل روڑ تازہ برفباری کے بعد ٹریفک کےلئے بند
سرینگر/16اکتوبر///وادی کشمیر میں رواں موسم سرماءکی پہلی برفباری کے بیچ بالائی علاقوں میں سفید چادر بچھ گئی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں درمیانہ درجے کی بارشوں سے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں تک موسم کی صورتحال جوں کی توں رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20اکتوبر تک مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ بیچ بیچ میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش اور پہاڑی علاقوں میں پھر سے برفباری کا امکان ہے ۔ ادھر سرینگر میں دن کا درجہ حرارت 12اشاریہ صفر ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ شب کا درجہ حرارت 6ڈگری سیلسیس ریکارڈکیاگیا ہے ۔ دریں اثناءبالائی علاقوں میں برفباری کے بعدسرینگر لہہ شاہراہ، گریز بانڈی پورہ اور مغل روڑ کوبرفبار ی سے پیدا شدہ پھسلن کے بعد ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند کردیا گیا ہے اور مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ رخت سفر باندھنے سے پہلے موسم اور سڑک کی صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کریں۔ وائس آف انڈیا کے مطابق سوموار کی صبح پھر سے وادی کشمیر کے اونچے علاقوں میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوا، جبکہ میدانی علاقوں میں بارش ہوئی، جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔ وادی میں رواں سیزن کی پہلی برفباری کے بعد سونہ مرگ ، زوجیلا درے کے پاس ،گلمرگ کی افروٹ پہاڑیوں اور پہلگام کے علاوہ گریزبانڈی پورہ کے کئی علاقوں میں تازہ برفباری سے ان علاقوں میں سفید چادر بچھ گئی ہے ۔ ادھر رازدان ٹاپ کے علاوہ سادھنا ٹاپ پر بھی نئے سرے سے برفباری دیکھنے کوملی ہے۔بالائی علاقوں میں جہاں ہلکی برفباری ہوئی وہیں سرینگر سمیت ،بڈگام ، گاندربل اور دیگر میدانی علاقوں میںسوموار کی صبح سے ہی درمیانے درجے کی بارشیں ہویں ۔جبکہ وادی کے دیگر علاقوں بشمول ، اننت ناگ، شوپیاں، پلوامہ ، کولگام ادھر شمالی کشمیر کے بارہمولہ ،کپوارہ ، ہندوارہ ، سوپور اور بانڈی پورہ کے میدانی علاقوں میں بھی سوموار کی صبح سے ہی نئے سرے سے بارشیں شروع ہوئیں جو کہ تادم تحریر جاری تھیں۔ جبکہ گزشتہ رات شمالی کشمیر کے کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری بھی دیکھنے کو ملی تھی۔یادرہے کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی 14اکتوبر سے موسم کی ابتر صورتحال کے بارے میں پیش گوئی کی تھی البتہ گزشتہ روز اتوار یعنی 15اکتوبر کو اگرچہ کچھ وقت تک مطلع ابرآلود رہا تاہم سرینگر کے علاوہ متعدد علاقوں میں دن بھر ہلکی دھوپ نکلی تھی تاہم شام دیر گئے کئی علاقوں میں بارشیں شروع ہوئی تھیں۔ برفباری اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے سرینگر سمیت وادی بھر میں درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آئی اور سرینگر میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 12اعشاریہ صفر ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ شب سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 6ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ دریں اثناءبالائی علاقوں میں برفباری کے بعد شوپیاں ضلع کو راجوری اور پونچھ کے ساتھ ملانے والی واحد سڑک مغل روڑ کو دونوں اطراف ٹریفک کی نقل و حمل کےلئے بندکردیا گیا جبکہ زوجیلا درے پر تازہ برفباری کے بعد سرینگر لہہ شاہراہ پر بھی سوموار کو ٹریفک کےلئے معطل کیاگیا ہے ۔ ادھر گریز بانڈی پورہ روڑ پر تازہ برفباری کے بعد اس روڑپر بھی گاڑیوں کی آمدورفت کو معطل کیاگیا ہے ۔ ادھر محکمہ ٹریفک نے تمام ایسے افراد جو ان راستوں پر سفر کرنے کے خواہاں ہوں سے کہا گیا ہے کہ وہ رخت سفر باندھنے سے قبل ٹریفک اور موسم کی صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کریں تاکہ بعد میں کوئی پریشانی نہ ہوں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
پاکستان میں بجلی  غل ۔ کئی بڑے شہر تاریکی میں ڈوبے

موسم سرما سے قبل حکام نے کشمیر میں تازہ کٹوتیوں کا شیڈول جاری کیا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

آنے والے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھاری برفباری کا کوئی امکان نہیں /سونم لوٹس
تازہ ترین خبریں

وادی کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برفباری

16 اکتوبر 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(ملین لوگ ذیابطیس میں مبتلا)

28 دسمبر 2022
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

بے روزگار نوجوان اور روزگار کی امیدیں

12 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d