میٹر والے علاقوں میں 4.5 گھنٹے کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا، غیر میٹر والے 8 گھنٹے بجلی بند رہے گی
سرینگر/16 اکتوبر//وادی میں موسم کی ابتر صورتحال اور بجلی کے بحران کے بیچ محکمہ بجلی نے بجلی کٹوتی کا شیڈول جاری کرتے ہوئے بغیر میٹر والے علاقوں میں8گھنٹے بجلی بند رکھنے اور میٹر والے علاقوںمیں 4.5گھنٹے بجلی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ کٹوتی وقفے وقفے سے 24گھنٹوں میں مکمل ہوگی ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق موسم سرما سے پہلے ہے حکام نے سوموار کو وادی کشمیر میں بجلی کی کٹوتی کا تازہ شیڈول جاری کیاہے ۔ کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق میٹر والے علاقوں میں بجلی کی مجموعی کٹوتی 4.5گھنٹے رہے گی جبکہ بغیر میٹر والے علاقوں کے صارفین کو 8گھنٹے بجلی کٹوتی کا سامناکرنا پڑے گا۔ شیڈول کے مطابق 1.30گھنٹہ تین شفٹوں میں ہوگی ۔ صبح ، دوپہر اور شام اور میٹر والے علاقوں میں یہ کٹوتی 8گھنٹوں کی ہوگی جس کے مطابق تین گھنٹے بجلی رہے گی اور دو گھنٹے مسلسل بند رہے گی اس طرح سے چوبیس گھنٹوں میں بجلی آٹھ گھنٹے کاٹ دی جائے گی ۔محکمہ بجلی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں باضابطہ طور پر شیڈول اور فیڈر دکھا گیا ہے کہ کس فیڈر کے تحت آنے والے علاقوں میں کس وقت بجلی ہوگی اور کس وقت کاٹ دی جائے گی ۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر میں پہلے ہی بجلی کٹوتی جاری ہے جس کے خلاف صارفین میں شدید غم و غصہ کی لہر پائی جارہی ہے اور اب بجلی محکمہ کی جانب سے نیا بجلی کا شیڈول جاری کیاگیا ہے ۔