Daily Aftab
16 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل – کرگل انتخابات کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل

by Online Desk
03 اکتوبر 2023
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سری نگر/ لداخ یونین ٹریٹری میں لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل – کرگل کے بدھ کو ہونے والے انتخابات کے لئے سٹیج پوری طرح سے تیار ہے۔بتادیں کہ 9 اگست 2019 کو دفعہ 370 کی تنسیخ اور جموں وکشمیر کو دو حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلے کے بعد یہ کرگل میں ہونے والے پہلے انتخابات ہیں۔اتحادی پارٹیوں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کا 26 کونسل سیٹوں کے لئے بی جے پی سے راست مقابلہ ہوگا۔تاہم بعض سیٹوں پر کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے ایک دوسرے کے خلاف امید وار کھڑا کئے ہیں جس کو انہوں نے ‘دوستانہ مقابلہ’ قرار دیا ہے۔گذشتہ کونسل میں کانگریس کے 8 جبکہ نیشنل کانفرنس کے 10 ممبر تھے۔ان کونسل انتخابات میں کل 85 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے 22 کانگریس، 17 نینشل کانفرنس، 17 بی جے پی اور 4 عام آدمی پارٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ 24 آزاد امید وار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔نیشنل کانفرنس کے لیڈروں کا کونسل انتخابات کے نتائج کو دفعہ 370 کی تنسیخ سے جوڑتے ہوئے کہنا ہے کہ ان انتخابات کے نتائج اس بات کو واضح کریں گے کہ اس خطے کے لوگ 5 اگست 2019 کے فیصلوں کو رد کرتے ہیں۔دوسری جانب بی جے پی جس کے گذشتہ کونسل میں 3 ممبر ہیں، نے انتخابی مہم کے دوران دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد خطے میں ہونی والی ترقی پر توجہ مرکوز کی۔خطے میں انتخابی مہم پیر کی شام اختتام پذیر ہوئی۔الیکشن حکام کے مطابق زائد از 95 ہزار رائے دہندگان جن میں سے 46 ہزار 7 سو 62 خواتین ہیں، بدھ کو ہونے والے انتخابات میں حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے اہل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ووٹنگ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے کی جائے گی جن کا کونسل انتخابات میں پہلی بار استعمال کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پولنگ کے لئے ضلع کرگل میں 278 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق انتخابات کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں و دیگر سامان کو پہلے ہی اپنے اپنے علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔دریں اثنا انتخابات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ضلع میں سیکورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے اور پولیس اور سی آر پی ایف اہلکار مختلف انتخابی حلقوں میں گشت کر رہے ہیں۔یونین ٹریٹری کے ایک اعلیٰ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ کرگل میں سیکورٹی کا کوئی بڑا معاملہ نہیں ہے۔کونسل انتخابات کے ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو کی جائے گی جبکہ 11 اکتوبر سے قبل ہی نیا کونسل تشکیل دیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ کرگل میں پہاڑی کونسل جولائی 2003 میں معرض وجود میں لایا گیا۔30 کونسلروں پر مشتمل ٹیم میں 26 کونسلر اپنے اپنے حلقوں سے منتخب ہوتے ہیں جبکہ باقی چار کونسلر اقلیتی اور خواتین کے منتخب کئے جاتے ہیں۔یو

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
’خستہ حال معیشت‘ کے سبب افغانستان کی امداد بحال نہیں ہوسکتی:عالمی بینک

مشکل عالمی حالات میں مہنگائی پر قابو پانے کی کوششیںہندوستان کی اقتصادی ترقی اس سال 6.3 فیصد رہے گی، سرمایہ کاری، کھپت مضبوط: ورلڈ بینک

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

ایوان بالا کی 13 نشستوں کیلئے31 مارچ کو انتخابات ہوں گے
تازہ ترین خبریں

لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل – کرگل انتخابات کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل

03 اکتوبر 2023
پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
تازہ ترین خبریں

پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

07 اکتوبر 2021
(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)
تازہ ترین خبریں

(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)

24 نومبر 2024
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(وادی میں گھناونے جرایم کا ارتکاب)

09 مارچ 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d