ADVERTISEMENT
سری نگر/ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر نے سری نگر میونسپل محدود میں آنے والے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی لائی ہے اور اب ان اسکولوں کا اوقات کار یکم اکتوبر سے صبح 9 بجے سے 3 بجے سہہ پہر تک رہے گا۔اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے ہفتے کو جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا: ‘سری نگر میونسپل حدود میں آنے والے تمام سرکاری و تسلیم شدہ غیر سرکاری اسکول یکم اکتوبر سے 9 بجے سے 3 بجے تک کھلے رہیں گے’۔
ADVERTISEMENT