Daily Aftab
16 مارچ ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

لفٹینٹ گورنر نے ایل جی کی ملاقات میں عوامی شکایات کا ازالہ کیا

by Online Desk
30 ستمبر 2023
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

ہر شہری کیلئے قابلِ رسائی اور معیاری عوامی خدمات ہماری ترجیح ہے ۔ ایل جی سنہا
جے کے آئی جی آر اے ایم ایس پر مجموعی طور پر ڈسپوزل ریٹ 97 فیصد ہو گیا ہے جو کہ لوگوں کے ادارہ جاتی اعتماد کو بڑھاتا ہے ۔ ایل جی
لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج ورچوئل موڈ کے ذریعے ”Mulaqat-Live Public Grievance Hearing “ کے دوران شہریوں سے بات چیت کی ۔ شہریوں کا انتخاب جموں و کشمیر کے مربوط شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام پر جمع کرائی گئی شکایات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے ۔ بات چیت کے دوران لفٹینٹ گورنر نے درخواست گزاروں کی کئی شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا ۔ عوامی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ سائلو میں کام کرنے کے رحجان کو ختم کریں اور شہریوں کی شکایات کو کوارڈینیشن کے ذریعے حل کرنے کیلئے ایک فعال طریقہ اختیار کریں ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” ہر شہری کیلئے قابلِ رسائی اور معیاری عوای خدمات ہماری ترجیح ہے ۔ جے کے آئی جی آر اے ایم ایس پر مجموعی طور پر تصرف کی شرح 97 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو کہ لوگوں کے ادارہ جاتی اعتماد میں اضافہ کی نشاندہی کرتی ہے ۔ “ لفٹینٹ گورنر نے افسران سے کہا کہ ہمیں صرف موجودہ کامیابیوں کی عکاسی نہیں کرنی چاہئیے بلکہ مستقبل کی تشکیل کیلئے ایک مضبوط نظام بنانے کی کوشش کرنی چاہئیے ۔ گاندر بل سے تعلق رکھنے والے مسٹر سجاد احمد شیخ کی جانب سے پیٹھ پورہ خانان کے سرکاری پرائمری سکول کی عمارت کو پہنچنے والے نقصان کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے پرنسپل سیکرٹری سکول ایجوکیشن اور ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی اسکول کسی بھی خستہ حال ڈھانچے میں کام نہیں کرے گا ۔ ریاسی کے علاقے دگہ ارناس میں ایک ڈسپنسری میں صحت کے مناسب عملے کی عدم دستیابی کے معاملے پر توجہ دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کو ہدایت دی کہ وہ علاقے میں صحت کے عملے کو معقول بنانے کیلئے ایک جامع مشق کریں اور ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کریں ۔ اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے مسٹر بلال ڈار نے لوگری پورہ پہلگام میں غیر فعال فلٹریشن پلانٹ کے مسئلہ پر لفٹینٹ گورنر کی توجہ مبذول کرائی ۔ لفٹینٹ گورنر نے ڈپٹی کمشنر کو اس سلسلے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئیے کہ حکومتی اثاثے ناکارہ نہ ہوں اور اسے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کیا جائے ۔ پرانے قصبے کشتواڑ میں بارش کے دوران سیوریج کے پانی کے اوور فلو سے متعلق شکایت پر اے ڈی ڈی سی نے چئیر کو بریفنگ دی کہ یہ معاملہ پہلے ہی میونسپل کونسل اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ اٹھایا جا چکا ہے جس پر لفٹینٹ گورنر نے حکام کو ہدایت دی کہ اس طرح کے مسائل کو حل کرنے کیلئے وہ قبل از وقت رویہ اختیار کریں ۔ لفٹینٹ گورنر نے ضلعی انتظامیہ اور محکموں کی طرف سے گذشتہ ملاقات کے دوران دی گئی ہدایات پر کی گئی کارروائی کے بارے میں آگاہی حاصل کی ۔ انہوں نے بڑھاپے اور بیوہ پینشن اور دیگر سماجی بہبود کی اسکیموں کی منظوری میں التوا کی ضلع وار حیثیت کا بھی جائیزہ لیا ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
لداخ میں زندگی کو آسان بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔پی ایم مود ی

پی ایم مودی نےتلنگانہ دورے کے دوران قومی ہلدی بورڈ کے قیام کا اعلان کیا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

لفٹینٹ گورنر نے ایل جی کی ملاقات میں عوامی شکایات کا ازالہ کیا
تازہ ترین خبریں

لفٹینٹ گورنر نے ایل جی کی ملاقات میں عوامی شکایات کا ازالہ کیا

30 ستمبر 2023
 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
شب برات کی تقریب آج وادی بھی میں منعقد کی جارہی ہیں
تازہ ترین خبریں

مقدس رات شب برات کے سلسلے میں وادی بھر میں روح پرور اجتماعات منعقد

18 مارچ 2022
سیلاب کی روک تھام اور امداد
قومی

سیلاب کی روک تھام اور امداد

12 جولائی 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d