Daily Aftab
4 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

ناری شکتی وندن ایکٹ پر تنقیدلاعلمی کا سیاسی فائدہ اٹھانا شرمناک اورانسانیت کےلئے مہلک : نائب صدر

by Online Desk
30 ستمبر 2023
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT


نئی دہلی/نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے ہفتہ کو ناری شکتی وندن ایکٹ پر تنقید کرتے ہوئے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کو انسانیت کےلئے مہلک قرار دیا اور کہا کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں کے تعاون اوران کی بیداری پر منحصر ہوگا۔مسٹردھنکھر آج یہاں سنکلپ فا¶نڈیشن اور سابق پبلک سروس آفیسرز ایسوسی ایشن سے خطاب کر رہے تھے ۔ ہندوستانی اقدار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا، "معاشرے میں تبدیلی تب آئے گی جب ہم اپنی ثقافتی اقدار کا احترام کریں گے ۔ ہندوستانیت اور ہندوستان ہمارے لئے سب سے اہم ہے اور ہر شخص کو ہندوستانی ہونے پر فخر ہونا چاہئے ۔”انہوں نے کہا کہ ہندوستان جیسا عظیم ورثہ دنیا میں کہیں نہیں ہے ۔ ہندوستان کی ثقافت پانچ ہزار سال سے بھی زیادہ پرانی ہے ، ہندوستان کی ثقافت میں وہ اخلاقیات اور انسانی اقدار موجود ہیں جو پوری دنیا کے کسی ملک کی ثقافت میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب پوری دنیا کووڈ وبائی مرض سے نبرد آزما تھی، ہندوستان نے ایک سو سے زیادہ ممالک کو ویکسین بھیج کر ان کی مدد کی۔ یہ ہندوستانی ثقافت کے اخلاق اور ثقافت کی شناخت ہے ۔ "واسودھیو کٹمبکم” کا صحیح معنی یہی ہے ۔مسٹر دھنکھر نے دوسرے ممالک میں جاکر ہندوستان پر تنقید کرنے والوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب بہت زیادہ ترقی ہوتی ہے تو کچھ طاقتیں ملک کی ترقی کو تنقید کا نشانہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی ہیں اور کسی بھی حد تک جاکر تنقید کرتی ہیں اورملک کو بدنام کرنے کے برے اعمال کرتی ہیں۔نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ کسی بھی ملک کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے انسانی وسائل ہوتے ہیں۔ ملک کا ثقافتی ورثہ بھی ایک بڑا اثاثہ ہے اور ثقافتی ورثہ ایک بے نظیر قوت کے طور پر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا ہے ۔ملک کے نوجوانوں کو آگاہ کرتے ہوئے ، مسٹردھنکھر نے کہا، "ملک کے نوجوان ملک کی ترقی کے سربراہ ہیں اور نوجوان ہندوستان کو ترقی یافتہ بنانے میں اہم رول ادا کریں گے ۔ نوجوان ہندوستان کی آبادی کا ایک اہم حصہ ہیں۔ ہمارے ملک کا مستقبل ملک کے نوجوانوں کے تعاون اور بیداری پر منحصر ہے ۔ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے والے جنگجو نوجوان ہی بنیں گے ۔ممبران پارلیمنٹ کے طرز عمل اور وقار پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ممبران پارلیمنٹ بات چیت کریں گے ، بحث کریں گے ، گہرائی سے غوروفکر کریں گے اور اہم قوانین بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے لیکن وہ شور، ہنگامہ اور الزامات جواب الزامات پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس دن ہمارے ملک کے نوجوان یہ فیصلہ کر لیں گے کہ منتخب ممبران پارلیمنٹ آئین کی توقعات کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیں گے ، اس دن ہمارے ممبران پارلیمنٹ کو آئین کے مطابق برتا¶ کرنا ہو گا۔ہندوستان کی نئی تعلیمی پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی تبدیلی کی ایک بنیادی وجہ بنے گی۔ اس تعلیمی پالیسی کے تحت نوجوان بیک وقت متعدد کورسز پڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں تبدیلی لانے کے لیے سب سے اہم اور موثر ذریعہ ہے اگر کوئی تو وہ تعلیم ہی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ہندوستان کی نئی تعلیمی پالیسی کے ذریعے سماج میں ایک اہم اور انقلابی تبدیلی آئے گی جوملک کے تعلیمی شعبے کو ایک نئی سمت دے گا۔اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ نے سینئر سماجی کارکن مسٹر مادھو ونائک کلکرنی “مدھو بھائی” کو “رشی سمان” سے نوازا۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک

کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

 طلباء  بدعنوانی سے پاک اور روادار معاشرہ بنانےرول ادا کریں۔  نائب صدر
تازہ ترین خبریں

ناری شکتی وندن ایکٹ پر تنقیدلاعلمی کا سیاسی فائدہ اٹھانا شرمناک اورانسانیت کےلئے مہلک : نائب صدر

30 ستمبر 2023
نئی دہلی سے آن لائن دھوکہ دہی میں ملوث02 نائجیرین جعلساز گرفتار
ادارتی

(آن لائین فراڈ کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے کے واقعات)

24 جنوری 2024
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
جموں و کشمیر

گاندربل میں دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ مادہ برآمد

01 نومبر 2022
(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)
ادارتی

(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)

12 فروری 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d