وزیر اعظم کی قیادت میں چلائی گئی دنیا کی سب سے بڑی رویے میں تبدیلی لانے والی مہم : شیخاوت
نئی دہلی/سوچھ بھارت ابھیان (کلین انڈیا مہم) وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں چلائی گئی دنیا کی سب سے بڑی رویے میں تبدیلی لانے والی مہم ہے ۔ سوچھ بھارت مشن (ایس بی ایم- جی) ہندوستان کو صاف ستھرا اور صحت مند بنانے کے ہدف کو حاصل کرنے اور پائیدار و پیہم ترقی کو رفتار دینے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ایک عوامی تحریک کے طور پر ابھرا ہے ۔ یہ مہم صرف صفائی کے لیے فوری اقدامات تک محدود نہیں ہے ، بلکہ یہ شہری اور دیہی، دونوں علاقوں میں کچرے کے بندوبست سے متعلق تمام مسائل کا حل تلاش کرکے ملک کے لیے ایک طویل مدتی وژن کی بنیاد رکھتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جل شکتی کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج یہاں کیا۔ مسٹر شیخاوت نے کہا کہ وزیر اعظم کی دور اندیشانہ سوچ کی عکاسی کرنے والی اس مہم کے مقاصد کو رفتار دینے اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ، ہماری پوری ٹیم باقاعدگی سے ریاستوں، اضلاع اور گا¶ں کو قوت دینے کے لئے ضروری محکمہ جاتی اسفار، کررہی ہے ۔ ہم اعلیٰ سطحی جائزوں کے ذریعے اس مشن کو کامیاب بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔ ہندوستان کو صاف ستھرا بنانے کے لیے سخت محنت اور عزم کا نتیجہ ہے کہ ایس بی ایم- جی 2.0 کے تحت ملک کے 4.4 لاکھ سے زیادہ گا¶ں نے خود کو او ڈی ایف پلس قرار دیا ہے ۔ اس کے علاوہ 11.25 کروڑ سے زیادہ گھریلو بیت الخلاءاور 2.36 لاکھ کمیونٹی سوچھتا کمپلیکس بنائے گئے ہیں۔سوچھ بھارت مشن جیسے عظیم پہل کا ایک اہم حصہ سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) مہم ہے ۔ یہ مشن کے تئیں عوام کی شراکت داری کو یقینی بنانے اور اسے ایک عوامی تحریک بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ ہم سب نے پچھلے سالوں میں سوچھتا ہی سیوا مہم کی کامیابی اور نتائج دیکھے ہیں۔ اس بار حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ اس سال اب تک تقریباً 9 کروڑ لوگوں نے پندرہ دن میں شرم دان پروگراموں میں حصہ لیا ہے ۔ اس سال سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت، صرف 12 دنوں میں، 20 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے مختلف شرم دان سرگرمیوں میں اپنی مثبت شراکت داری کو یقینی بنایا ہے ۔ اس بڑی عوامی شراکت داری کی وجہ سے ہی ہم نے اس سال ایک قابل ذکر ریکارڈ بنایا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یکم اکتوبر صبح 10 بجے سے 11 بجے تک ایک گھنٹہ طویل ملک گیر رضاکارانہ سوچھتا شرم دان کے ساتھ اس کا اختتام ہوگا۔ اس سال، یہ مہم سوچھ بھارت مشن [؟] دیہی اور شہری کے مشترکہ اہتمام میں پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے اور شہری اور ہا¶سنگ امور کی وزارت کی طرف سے ایک مشترکہ پہل کے طور پر چلائی جا رہی ہے ۔سوچھتا ہی سیوا کوئی معمولی مہم نہیں ہے ۔