کلکتہ شہر میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی
کلکتہ 29ستمبر (یواین آئی)کلکتہ شہر میں ایک بار ڈینگو سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی ہے ۔اس نوجوان کو 14 جنوری 2023 کو برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے ہی یہ نوجوان اپنے والدین کے ساتھ 5 نمبرایلن بی روڈ، بھوانی پور میںرہتا ہے ۔ 17 سالہ لڑکا گھر سے نہیں نکلتا تھا ۔والدین نے دعویٰ کیا کہ ان کا بیٹا ڈینگو سے متاثر ہوگیا تھا۔نوجوان کی موت کے بعد بوبازار میں نوجوان کے گھر میں غم کا ماحول ہے ۔ کوئی بولنے کی پوزیشن میں نہیں۔ متوفی نوجوان کی خالہ نے بتایا کہ جس کلینک میں اس کے برین ٹیومر کا علاج کیا جا رہا تھا وہ بھوانی پور کے اس علاقے سے بہت قریب تھا۔ چنانچہ گزشتہ جنوری سے 17 سالہ دیو پوپٹ اپنے والدین کے ساتھ وہاں عارضی طور پر مقیم تھا۔ تاہم، وہ صحت یاب ہونے سے پہلے ہی رخصت ہوگیا ہے ۔دوسری جانب ڈینگو کی صورتحال ریاست میں تشویشناک حد تک پہنچ گئی ہے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 20 ستمبر تک ضلع میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 8 ہزار 535 ہے ۔ ان میں شہری علاقوں میں 5 ہزار 446 اور دیہی علاقوں میں 2 ہزار 956 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے میں ایک ہزار 586 افراد ڈینگو سے متاثر ہوئے ہیں۔بدھان نگر ٹاو¿ن علاقے میں 1 ہزار 916 افراد، جنوبی دم دم میونسپلٹی علاقے میں 917 افراد، بارسات ٹاو¿ن علاقے میں 239 افراد ڈینگو سے متاثر ہوئے ہیں۔ دیہی علاقوں میں آم ڈانگا بلاک میں 476 افراد، بونگاو¿ں بلاک میں 632 افراد، ہبرا نمبر 2 بلاک میں 377 افراد ، راجرہاٹ بلاک میں 279 اور دی گنگا بلاک میں 199 افراد ڈینگو سے متاثر ہوئے ہیں۔













