سرینگر/
اونتی پورہ میں شادی کے دن دلہن کے گھر نہ جانے کی پاداش میں پولیس نے دلہے اور اس کے والد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کیس درج کرلیا ہے ۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اونتی پورہ میں ایک شادی کی تقریب میں بارات دلہن کے گھر نہیں پہنچی جس کی وجہ سے دلہن اور اس کے گھر والوں بشمول آس پڑوس اور رشتے داروں کو سخت ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دلہن نے پولیس سٹیشن اونتی پورہ میں اس ضمن میں تحریری شکایت درج کرلی کہ ان کی شادی کے دن جب سب لوگ بارات اور دلہے کا انتظار کررہے تھے نہ بارات ہی آئی اور ناہی دلہا وہاں پہنچا ۔ پولیس نے اس معاملے میں فیاض احمد ڈار اور اس کے والد محمد شبنم ڈار ولد غلام قادر ڈار ساکن کنڈی زال اونتی پورہ کے خلاف 19-09-2023کو رپورٹ درج کرلی۔ تحریری شکایت میں کہا گیا کہ شادی کے دن نکاح کی تقریب احسن طریقے اور روایت کے مطابق انجا م دی گئی ناکہ رات کو سبھی انتظار کررہے کررہے تھے نہ بارات ہی آئی اور ناہی دلہا آیا ۔ تحریری شکایت کے بعد پولیس نے 182/2023 U/S 420, 498(A) IPCکے تحت کیس درج کرکے دلہے اور اس کے والد کو گرفتار کرلیا اور اس ضمن میں تحقیقات شروع کردی گئی ۔ واضح رہے کہ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر دن بھر چھایا رہا اور لوگ اس واقعے پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے دلہے کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ ادھر مذکورہ علاقے میں اس حوالے سے لوگوں میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے اور انہوںنے بتایا کہ اس طرح سے ایک لڑکی اور اس کے گھر والوں کے ساتھ مذاق نہ صرف ناقابل جرم حرکت ہے بلکہ یہ ایک گناہ عظیم بھی ہے ۔














