بانڈیپورہ/ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی)بانڈی پورہ، ڈاکٹر اویس احمد نے منگل کو ضلع میں زمین کے استعمال کی تبدیلی (سی ایل یو( کے معاملات سے متعلق ضلع سطح کی کمیٹی کی میٹنگ طلب کی۔میٹنگ کے دوران ضلع میں زمین کے استعمال کی تبدیلی کے زیر التوا معاملوں کے این او سی کے اجراء کے لیے مختلف محکموں کی جانب سے پیش کیے گئے تبصروں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 19 معاملے بحث کے لیے پیش کیے گئے۔ پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر مکمل غور و خوض کے بعد، 8معاملوں کو کمیٹی نے منظور کیا، 5 کو مسترد کر دیا گیا اور 6 کیسز درخواست گزاروں کو واپس کر دیے گئے تاکہ کچھ مشاہدات کو کلیئر کیا جا سکے۔ ڈی سی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ سی ایل یو کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے پی ایس جی اے ایکٹ کی دفعات کے مطابق مقررہ وقت کے اندر معیاری تبصرے/ ٹھوس این او سیز جمع کروائیں۔ ڈاکٹر اویس نے اس بات پر زور دیا کہ چونکہ زمین کے استعمال کی تبدیلی سے متعلق معاملوں میں مختلف محکموں کے تبصرے شامل ہوتے ہیں، اس لیے بین ڈپارٹمنٹل کوآرڈینیشن کی ضرورت بڑھ جاتی ہے۔ ڈی سی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ڈیڈ لائن پر قائم رہیں اور کیسز کی مشترکہ سائٹ کا معائنہ کریں۔