سرینگر/
پولیس نے منشیات سمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے پلوامہ میں ایک منشیات سمگلر کی جائیداد بشمول رہائشی مکان اور گاڑی کو ضبط کرلیا ہے ۔ پولیس کی جانب سے موصولہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ کی لعنت سے نمٹنے اور سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے ایک اہم اقدام میںپولیس نے NDPS ایکٹ 1985 کے تحت پلوامہ میں ایک تین منزلہ رہائشی مکان اور بدنام زمانہ منشیات فروشوں کی ایک گاڑی کو ضبط کرلیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نینا بٹہ پورہ پلوامہ میں بد نام زمانہ ڈر گ فروش بشیر احمد ترمبو اور اس کی اہلیہ شہزادہ بانو کے نام پر 2.1 مرلہ اراضی پر تین منزلہ رہائشی مکان جس کی مالیت تقریباً 18.17 لاکھ روپے مالیت ہے اور ایک گاڑی کو ضبط کرلیا ہے ۔ اس ضمن میں پولیس نے پہلے ہی تھانہ لتر پلوامہ میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر 79/2022 کے سیکشن 8/15 اور 185/2022 کے تحت درج کرلیا تھا ۔این ڈی پی سی ایکٹ کے تحت ضبط شدہ اثاثے میں ایک سویفٹ ڈزائر گاڑی بھی شامل ہے جس کی رجسٹریشن JK02AW-4505جس کا تعلق منشیات فروش محمد یوسف بٹ ساکن گوسو پلوامہ سے ہے ۔ پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ
تفتیش سے ثابت ہوا کہ مذکورہ منقولہ جائیداد منشیات کے سمگلر نے غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی تھی۔














