چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموںوکشمیر کو ” رشوت سے پاک“ بنانے کے حکومت کے بیان کردہ مقصد کے مطابق آج یہاں جموںوکشمیر ریگو لر ڈیپارٹمنٹل ایکشن ( آر ڈی اے ) پورٹل کا آغاز کیاجسے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے کشمیر یونیورسٹی کے ساتھ مل کر ملازمین کے خلاف شروع کی گئی تادیبی کارروائیوں کی پروسسنگ اور نگرانی کے لئے تیار کیا ہے۔آغازی تقریب میں کمشنر سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سنجیوورما اور دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔یہ پورٹل متعلقہ اَفسران کو ریگو لر ڈیپارٹمنٹل ایکشن ( آر ڈی اے ) کو ایک مقررہ وقت میں نمٹانے کی نگرانی کرنے کے قابل بنائے گا اور اِس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ تادیبی کارروائی کے دوران ڈیٹا کا کوئی نقصان نہ ہو۔آر ڈی اے کونمٹانے کے لئے مقررکردہ ٹائم لائنز کے مطابق پورٹل میں انتباہات پیدا کرنے کی خصوصیات ہیں جہاں کہیں بھی تادیبی کارروائی میں تجویز کردہ مطلوبہ قدم کی بروقت تکمیل میں تاخیر ہوتی ہے ۔پورٹل اِس بات کو یقینی بنائے گا کہ قصور وار کے خلاف کارروائی ہوسکے اور اس کی بدولت کوتاہیوں پر قابو پانے میں بھی بھرپور مدد ملے ۔ پورٹل کی ضرورت اس وقت محسوس کی گئی جب یہ محسوس کیا گیا کہ کچھ آر ڈی ایز ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے بغیر بندش کے پھیلے ہوئے ہیں اور کچھ معاملات میں آر ڈی ایز سے فارغ ہونے والے ملازمین اَب بھی برقرار ہیں حالانکہ آر ڈی اے کو ایک سال میں مکمل ہونا تھا۔یہ آر ڈی اے کو غیر حاضر رکھنے میں ملازمین کی ملی بھگت کی شکایتوں کو بھی دور کرے گا۔یہ اَقدام ماضی میں رشوت کی روکتھام کے لئے کئے گئے متعدد اَقدامات کے تسلسل میں ہے جس میں بجٹ کا تخمینہ ، مختص اور نگرانی کا نظام ( بی اِی اے ایم ایس)، آپ کا موبائل ۔ ہمار ا دفتراَقدام ۔یو ایم اے این جی( نئے دُور کی حکمرانی کے لئے یونیفائیڈ موبائل ایپلی کیشن )، ریپڈ اسسمنٹ سسٹم ( بی اِی اے ایم ایس) ، اِی آفس ، جے اینڈ کے ایمپلائز پرفارمنس مانیٹرنگ پورٹل ( اِی پی ایم ) ، ٹینڈرنگ کا نفاذ، اے اے/ٹی ایس اور جے کے پے سسٹم، پروف ایپ ،جن بھاگیداری ، ڈیجیٹل پے منٹ ، اِی۔ سٹیمپنگ، اِ ی۔ جی آر اے ایس،الیکٹرانک ویجی لنس کلیرنس سسٹم،آپ کی زمین آپکی نگرانی،پراپرٹی ریٹرن سسٹم، آٹو اپیل سسٹم ( اے اے ایس ) وغیرہ شامل ہیں جس نے رشوت سے پاک ، شفاف اور جواب دہ طرزِ حکمرانی کے نئے دُور کا آغاز کیا ہے۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائے کہ پورٹل تمام وسائل جیسے سمپل ٹیمپلیٹس و فارمیٹس ، تربیتی ویڈیوز ، آرڈر یا سرکلر ، سی وِی سی رہنما خطوط وغیرہ سے لیس ہے ۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے مزید کہا کہ پورٹل ملازمین دوست ہے کیوں کہ اس سے آر ڈی اے کی بندش کو تیز کرنے میں مدد ملے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ بے گناہ پائے جانے والے ملازمین کو ہراساں نہیں کیا جائے گا۔ اُنہوں نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ موجودہ تادیبی کارروائیوں کا وراثتی ڈیٹا ایک ماہ کے اندر پورٹل پر اَپ لوڈ کیاجائے