Daily Aftab
26 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(کشمیر کو نئے انداز سے دیکھنے کی ضرورت)

by Online Desk
27 اگست 2023
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

جموں کشمیر کو اب ایک نئے انداز سے دیکھنے کی ضرورت ہے ۔یہ بات چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتہ نے گذشتہ دنوں سکاسٹ میں ایک تقریب کے دوران بتائی ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری بہترین مہمان نواز ہیں اور یہ اس قدر اپنے مہمانوں یعنی سیاحوں کی حفاظت کرتے ہیں کہ یہ لوگ اپنی جانیں جوکھم میں ڈال کر سیاحوں کو بچاتے ہیں اور انہیں ہر آفت سے محفوظ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔چیف سیکریٹری نے کہا کہ جموں کشمیر بھارت کی ایک ایسی جگہ ہے جہاں جرایم کی شرح بہت کم ہے لیکن اگر یوں کہا جاے تو نہ ہونے کے برابر ہے ۔چیف سیکریٹری کا یہ بیان حقایق پر مبنی ہے کیونکہ ایسی ایک نہیں دو نہیں بلکہ سینکڑوں مثالیں دی جاسکتی ہیں جن سے معلوم ہوگا کہ کس طرح کشمیریوں نے اپنی جانوں کی پروا نہ کرتے ہوے سیاحوں کو بچالیا ۔اب بھی لوگوں کے دلوں میں اس واقعے کی یادیں تازہ ہیں جب پہلگام میں ایک کشمیری گائیڈ نے اپنی جان دیکر ایک سیاح کو نالہ لدر میں ڈوبنے سے بچالیا۔اس واقعے کو کیسے یہاں کے لوگ بھول سکتے ہیں ۔جھیل ڈل میں جب بھی تیز آندھی چلتی ہے اور وہاں ڈل کی سیر کرنے والے سیاحوں کی جانوں کو خطرہ ہوتا ہے جو کشتیوں میں سوار ہوتے ہیں تو ان کو بچانے والے پہلے کشمیری نوجوان ہی ہوتے ہیں ۔حال ہی میں ایک غریب آٹو ڈرائیور نے بلیواڑ پر اپنے آٹو میں ایک بیگ پایا جو کوئی سیاح اس آٹو میں سفر کے دوران بھول گیا تھا چنانچہ اس غریب آٹو ڈرائیور نے فوری طور پولیس سے رابطہ قایم کیا اور اس بیگ کو اس کے مالک تک پہنچادیا جس میں اس سیاح کے ہزاروں روپے ،قیمتی موبایل اور پاسپورٹ وغیرہ تھے ۔اگر اس آٹو ڈرائیور میں تھوڑی سی بے ایمانی ہوتی تو وہ آرام سے اس بیگ کو اپنے پاس رکھ سکتا تھا لیکن اس نے ایمانداری کا ثبوت دے کر اس بیگ کو اس کے اصلی مالک تک پہنچادیا۔جہاں تک جرایم کا تعلق ہے تو اگر کبھی کبھار یہاں کوئی جرم کا ارتکاب کرتا ہے تو اس کی سب سے بڑی وجہ منشیات کا پھیلاﺅ ہے ۔منشیات کی وجہ سے ہی یہاں جرایم کا ارتکاب ہوتا ہے ورنہ کشمیری عوام انتہائی نیک خصلت اور نیک سیرت ہیں ۔یہاں فرقہ واریت کا کوئی تصور ہی نہیں ہے ۔سب لوگ بھائیوں کی طرح رہتے ہیں صرف چند سیاستدان اپنی سیاسی روٹیاں سینکنے کے لئے کشمیری لوگوں کو بدنام کرتے ہیں ۔کشمیر جنت بے نظیر ،قدرت نے جس طرح اس خطے کو بے پناہ حسن سے نوازا ہے اسی طرح یہاں کے لوگوں کے دلوں کو بھی درد سے بھر دیا ۔کشمیری لوگ ہر ایک کے لئے محبت کے جذبات رکھتے ہیں خواہ وہ کسی بھی فرقے ذات یا مذہب سے تعلق رکھتا ہو ۔جو سیاح شہر کے ڈاون ٹاون میں جامع مسجد ،خانقاہ معلی یا دوسرے مقامات دیکھنے کے لئے جاتے ہیں تو وہاں کے لوگ ان کا اس طرح خیر مقدم کرتے ہیں کہ سیاح بہت خوش ہوتے ہیں سیاحوں کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام جتنے مہمان نواز ،خوش مزاج اور نیک سیرت ہیں ایسا انہوں نے کسی بھی دوسری قوم کو نہیں دیکھا ہے ۔سیاحوں کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کے خلاف جو پرائیویٹ ٹی وی چنلیں پروپاگنڈا کرتی ہیں ان کو لگا م دی جانی چاہئے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی سے گریز نہیں کرنا چاہئے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

وقت کا صحیح استعمال

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

اسی بارے میں

وقت کا صحیح استعمال
ادارتی

وقت کا صحیح استعمال

17 اکتوبر 2026
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
Next Post
ملک کے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہماری حکومت کے کام کی اولین ترجیح ہے۔ مودی

چندریان 3 کی کامیابی ملک کی اجتماعی کامیابیکامیابی سے تہوار میں کئی گنا اضافہ ، جتنی تعریف کی جائے کم ہے : مودی

اہم خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(کشمیر کو نئے انداز سے دیکھنے کی ضرورت)

27 اگست 2023
بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
تبرک حسین کی لاش پاک حکام کے حوالے کر دی گئی
تازہ ترین خبریں

تبرک حسین کی لاش پاک حکام کے حوالے کر دی گئی

05 ستمبر 2022
نتن گڈکری نے آسام میں 1450 کروڑ روپے کے چار پروجیکٹوں کا افتتاح کیا
تازہ ترین خبریں

ہندوستان ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیے عالمی منڈی پر قبضہ کر سکتا ہے۔ نتن گڈکری

10 ستمبر 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d