سری نگر/ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں وکشمیر کے ان دو پولیس اہلکاروں کی سراہنا کی جنہوں نے ایک یاتری کو اس کا بیگ جس میں 80 ہزار روپیے نقدی تھے، واپس لوٹا دیا۔انہوں نے کہا کہ میں دیانتداری کی مثال بننے پر ان جوانوں کی تعریف کرتا ہوں۔امیت شاہ نے پیر کو اپنے ٹویٹ میں کہا: ‘ حقیقی بہادری ہمارے ایمانداری اور عزت کے کاموں میں مضمر ہے جن سے ہماری زندگیوں پر انمٹ نقوش مرتب ہوتے ہیں جموں وکشمیر پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر درشن کمار اور ہیڈ کانسٹیبل ستہ پال نے اس کہاوت کو صحیح ثابت کر دیا ۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا: ‘ان دو اہلکاروں نے ایک بیگ جس میں 80 ہزار روپیے تھے، ایک موبائل فون اور یاترا دستاویزات پائے، انہوں نے ان چیزوں کے مالک جو ایک یاتری تھا، کو تلاش کرکے یہ چیزیں اس کے حوالے کیں۔ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: ‘ میں دیانتداری کی مثال بننے پر ان جوانوں کی تعریف کرتا ہوں۔