ADVERTISEMENT
جموں/جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے سرنکوٹ علاقے میں ہفتے کے روز دو فوجی جوان لاپتہ ہو گئے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں غرقآب ہو ئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سرنکوٹ کے ڈوگرہ کے قریب دریا کے کنارے دو فوجی اہلکار پیر پھسل جانے کے نتیجے میں غرقآب ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ اطلاع ملتے ہی فوج اور پولیس نے ریسکیو آپریشن شروع کیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ فوج اورپولیس کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔
ADVERTISEMENT